رمضان میں محنت کشوں کیلئے خوشخبری، 10 ہزار روپے ملنا شروع
اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2026 GMT
کلیم اختر: وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر مریم نواز راشن کارڈ اور نگہبان رمضان پروگرام کے تحت ماہِ رمضان کیلئے محنت کشوں میں 10 ہزار روپے کی مالی معاونت کی فراہمی کا عمل باقاعدہ طور پر شروع کر دیا گیا ہے۔ پہلے ہی روز 2 ارب روپے مستحق محنت کشوں میں تقسیم کیے گئے۔
کمشنر سوشل سکیورٹی ذوالفقار علی کھرل نے راشن کارڈ کی تقسیم اور مالی امداد کے عمل کا جائزہ لینے کیلئے ہنگامی دورے کیے۔ انہوں نے سوشل سکیورٹی ڈائریکٹوریٹ لاہور سٹی اور شاہدرہ کا دورہ کیا اور ڈائریکٹوریٹ میں جاری ورکرز کی بائیو میڑک کی مانیرنگ کی۔
ناکوں پر بدتمیزی کا کلچر ختم ؛وزیراعلیٰ پنجاب کی پولیس صلاحات کیلئے 3 ماہ کی ڈیڈ لائن مقرر
کمشنر نے صنعتی علاقوں میں قائم مختلف یونٹس کا بھی دورہ کیا اور ورکرز کی بائیو میٹرک تصدیق کے عمل کا معائنہ کیا تاکہ امدادی رقوم کی شفاف اور بروقت تقسیم کو یقینی بنایا جا سکے۔ اس موقع پر متعلقہ سوشل سکیورٹی ڈائریکٹرز نے کمشنر کو نگہبان رمضان پروگرام اور مریم نواز راشن کارڈ کی تقسیم کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔
کمشنر ذوالفقار علی کھرل کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب محنت کش طبقے کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے عملی اقدامات کر رہی ہے اور اس امر کو یقینی بنایا جا رہا ہے کہ مستحق افراد تک امدادی رقم شفاف انداز میں پہنچے۔
پاک، بھارت میچ سے قبل اوپنر ابھیشیک شرما کا اہم ویڈیو بیان آگیا
انہوں نے ہدایت کی کہ بائیو میٹرک سسٹم کی مکمل مانیٹرنگ کی جائے اور کسی بھی قسم کی غفلت یا تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔ نگہبان رمضان پروگرام کے تحت آئندہ دنوں میں بھی مستحق محنت کشوں میں امدادی رقوم اور راشن کارڈز کی تقسیم کا سلسلہ جاری رہے گا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
آزاد کشمیر میں ڈیڑھ ماہ بعد انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
فائل فوٹوآزاد کشمیر میں ڈیڑھ ماہ بعد انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع ہوگئی، میرپور ڈویژن میں انٹرنیٹ سروس جزوی طور پر بحال ہوئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کی ہدایت پر پی ٹی اے نے انٹرنیٹ سروس کی بحالی کا عمل شروع کیا، آزاد کشمیر میں 5 جون سے انٹرنیٹ سروس معطل تھی۔
آزاد کشمیر میں امن و امان کی صورتحال کے باعث انٹرنیٹ سروس بند کی گئی تھی، چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے حکومت سے انٹرنیٹ بحال کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔