Islam Times:
2026-07-24@00:44:22 GMT

شام نے اسرائیلی اقدامات استحکام کیلئے خطرناک قرار دے دیئے

اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2026 GMT

شام نے اسرائیلی اقدامات استحکام کیلئے خطرناک قرار دے دیئے

میونخ سکیورٹی کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے شامی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم امریکا کے تعاون سے اسرائیل کو مذاکرات کی میز پر لائے ہیں، اسرائیل شام کے حوالے سے خطرات کو بڑھا چڑھا کر پیش کرتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق شام کے وزیر خارجہ اسعد الشیبانی نے میونخ سکیورٹی کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کے اقدامات شام کے استحکام کو متزلزل کر رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ ہم امریکا کے تعاون سے اسرائیل کو مذاکرات کی میز پر لائے ہیں، اسرائیل شام کے حوالے سے خطرات کو بڑھا چڑھا کر پیش کرتا ہے۔

شامی وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کی ایس ڈی ایف (سیریئن ڈیموکریٹک فورسز) کے رہنماؤں کی موجودگی میں ملاقات شامی اتحاد کی عکاسی کرتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایس ڈی ایف شام کی حکومت کا حصہ ہے، ہم ایس ڈی ایف کے ساتھ ایک ایسے نقطہ نظر پر کام کر رہے ہیں، جو مکمل انضمام کو یقینی بنائے۔ شامی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ اسعد الشیبانی نے میونخ میں واضح کیا کہ شام تقسیم کا شکار نہیں ہوگا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: شام کے

پڑھیں:

آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے، وزیراعظم شریف

تصویر سوشل میڈیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ٹی برآمدات میں نمایاں اضافہ حکومت کی ڈیجیٹل معیشت کی ترقی کے لیے اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے۔

وزیراعظم کی زیرِ صدارت آئی ٹی کے شعبے کی اسٹریٹیجک روڈ میپ پر پیش رفت کا جائزہ اجلاس ہوا۔ 

اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ ملک میں آئی ٹی کے شعبے کا فروغ اور آئی ٹی سے متعلق برآمدات میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔  

شہباز شریف نے ہدایت کی کہ آئی ٹی کے شعبے کے تربیتی کورسز کی معتبر تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن یقینی بنائی جائے، آئی ٹی کے شعبے میں تربیت کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ 

اعلامیہ کے مطابق انہوں نے ملک بھر میں ڈیجیٹل انفرااسٹرکچر مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ 

اجلاس کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ موبائل اسپیکٹرم کی دستیابی جون 2025 میں 274 میگا ہرٹز سے بڑھ کر جون 2026 میں 880 میگا ہرٹز ہوگئی۔  

وزیراعظم کو ’’کنیکٹ پاکستان وژن 2030‘‘ کے اجراء کی تیاریوں پر بھی بریفنگ دی گئی۔ 

اعلامیہ کے مطابق پاکستان میں اسمارٹ فون استعمال کرنے والوں کا تناسب 2024 میں 62 فیصد سے بڑھ کر جون 2026 میں 72 فیصد ہو گیا۔ 

بریفنگ کے مطابق جون 2026 تک 5.1 ملین گھروں میں فکسڈ براڈ بینڈ /فائبر کنکشن دیے گئے۔

متعلقہ مضامین

  • سعودیہ کی ابراہم معاہدوں میں شمولیت مشرقِ وسطیٰ میں تاریخی پیش رفت ہوگی، نیتن یاہو
  • ایران نے فوجی اڈوں کے استعمال پر برطانیہ کو سخت وارننگ دے دی
  • اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
  • پٹرولیم قیمتوں کے روزانہ تعین پر سینیٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع
  • پنجاب حکومت کے اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے‘بارشوں نے تباہی مچادی
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • سعودی عرب ابراہام معاہدوں میں شامل ہوا تو یہ تاریخی پیش رفت ہوگی؛ اسرائیلی وزیراعظم
  • پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار
  • آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے، وزیراعظم شریف