افغانستان : بین الاقوامی صنعتی نمائش میں خواتین کی شرکت پر پابندی عائد
اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2026 GMT
ویب ڈیسک :افغانستان میں طالبان کی انتہا پسندی عروج پر پہنچ گئی، بین الاقوامی صنعتی نمائش میں خواتین کی شرکت پر پابندی لگا دی گئی۔
طالبان رجیم کی پالیسیوں نے افغان خواتین کو سیاسی، سماجی اور معاشی زندگی سے مکمل طور پر خارج کر دیا۔
افغان جریدے دی افغانستان انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ کابل میں 5 روزہ صنعتی نمائش میں خواتین کا داخلہ بندکر دیا گیا ہے، اقتدار پر قبضے کے بعد سے افغان خواتین کی تعلیم، دفاتر میں کام اور سماجی سرگرمیوں پر پابندیاں برقرار ہیں۔
بنوں: تھانے کے گیٹ کے قریب دھماکا، 2 افراد جاں بحق، 12 افراد زخمی
ماہرین نے کہا ہے کہ بنیادی انسانی حقوق کی سنگین پامالیاں اور دہشت گردی افغان طالبان کی پہچان بن چکی ہے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ طالبان دہشت گرد گروہوں کی سرپرستی ترک کر کے خواتین کے بنیادی حقوق کا تحفظ یقینی بنائیں۔
دی افغانستان انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ افغان خواتین کو سماجی اور معاشی زندگی میں برابر کے حقوق دیے جائیں۔
ذریعہ
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
گلگت بلتستان کو بھی آئینی وبنیادی حقوق ملنے چاہئیں ، سعد رفیق
سکردو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جون2026ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام کی ترقی مسلم لیگ (ن) کی اولین ترجیح ہے اور انہیں ملک کے دیگر صوبوں کی طرح مکمل آئینی اور بنیادی حقوق ملنے چاہئیں۔(جاری ہے)
جی بی ای-8 سکردو-2 میں انتخابی مہم کے سلسلے میں مسلم لیگ (ن) کے نامزد امیدوار حاجی اکبر تابان کی رہائش گاہ پر پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) اقتدار میں آ کر عوام کی محرومیاں ختم کرے گی اور گلگت بلتستان کے حقوق کیلئے پارلیمنٹ میں مؤثر آواز اٹھائے گی۔
انہوں نے کہا کہ پسماندہ علاقوں کی ترقی پر خصوصی توجہ دی جائے گی اور خطے میں بجلی کے نئے منصوبے متعارف کرائے جائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کی ترقی اور خوشحالی کیلئے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا، پاکستان کے قیام کا جو مقصد تھا، اسے پورا کرنا ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے، پاکستان مسلم دنیا کی واحد ایٹمی قوت ہے اور بھارت کے فالس فلیگ آپریشنز کو ہمیشہ ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔خواجہ سعد رفیق نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی سیاست الزام تراشی نہیں بلکہ دلیل، خدمت اور عوامی ترقی کی سیاست ہے۔