راو دلشاد: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں مستحق خاندانوں کی فوری مالی معاونت کے لیے ’’مریم کو بتائیں‘‘ پروگرام کے آغاز کا اعلان کر دیا۔

اعلان کے مطابق یکم رمضان المبارک سے پروگرام کا باقاعدہ آغاز ہوگا، جس کے تحت مالی مشکلات کا شکار افراد 24 گھنٹے کے اندر 10 ہزار روپے تک امداد حاصل کر سکیں گے۔ اس مقصد کے لیے ہیلپ لائن 1000 بھی فعال کی جا رہی ہے، جہاں ضرورت مند افراد کال کر کے مالی امداد کی درخواست دے سکیں گے۔

شہریوں ،اوورسیز پاکستانیوں کیلئے گاڑی کی خریداری و ٹرانسفر پر بڑی سہولت متعارف

حکومت کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ امداد کے خواہشمند افراد ویب پورٹل یا موبائل ایپ پر اپنا شناختی کارڈ نمبر درج کر کے بھی درخواست دے سکتے ہیں۔ شفاف نظام کے تحت جانچ پڑتال کے بعد مستحق افراد کو بروقت مالی امداد فراہم کی جائے گی۔

پروگرام میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے لائیو ٹریکنگ سسٹم، ڈیجیٹل ریکارڈ اور مانیٹرنگ کا نظام بھی نافذ کیا جائے گا۔ بتایا گیا ہے کہ پنجاب سوشل اکنامک رجسٹری (PSER) میں رجسٹرڈ درخواست گزار کو 24 گھنٹے کے اندر امدادی رقم منتقل کر دی جائے گی، جبکہ غیر رجسٹرڈ افراد کی تصدیق اور رجسٹریشن کے لیے چار دن کا وقت مقرر کیا گیا ہے۔

پنجاب بھر کے سکولوں میں اہم آسامیا ں خالی؛سینئر اساتذہ کی پرموشن کرنے کا اعلان

وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں ہر ضرورت مند کو حکومتی وسائل تک رسائی فراہم کرنا اولین ترجیح ہے تاکہ کوئی بھی مستحق شخص امداد سے محروم نہ رہے۔
 
 

.

ذریعہ

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: کے لیے

پڑھیں:

پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )  پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے  انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی  تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے  پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔

وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید  کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا