کراچی: غیر قانونی طور پر تھائی لینڈ جانیوالا مسافر گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2026 GMT
—فائل فوٹو
جعلی دستاویزات پر غیر قانونی طور پر بیرونِ ملک جانے والے مسافر کو گرفتار کر لیا گیا۔
ترجمان وفاقی تحقیقاتی ایجنسی ایف آئی اے کے مطابق مسافر جعلی دستاویزات پر تھائی لینڈ جانے کی کوشش کر رہا تھا۔
ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق مسافر عامر وزٹ ویزے پر دبئی جا رہا تھا اس کا یوکرین کا ریذیڈنٹ کارڈ جعلی نکلا
مسافر کے مطابق ایجنٹ نے جنوبی کوریا پہنچانے کے لیے 28 لاکھ روپے میں ڈیل کی تھی۔
ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ مسافر نے غیر قانونی طور تھائی لینڈ سے جنوبی کوریا پہنچانے کی ڈیل کی تھی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
رحیم یارخان: لاپتا نوجوان کی لاش گرفتار ایس ایچ او کی نشاندہی پر برآمد
رحیم یارخان میں لاپتا نوجوان کی لاش گرفتار ایس ایچ او کی نشاندہی پر برآمد کر لی گئی، ایس ایچ او کوٹ سمابہ تھانا نے بچی کے مبینہ قتل کیس میں 19 جولائی کو نوجوان کو طلب کیا تھا جس کے بعد نوجوان لاپتا ہو گيا تھا۔
ڈی پی او عرفان سموں کے مطابق مقتول نوجوان کے بھائی کی مدعیت میں ایس ایچ او سمیت 5 پولیس اہل کاروں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
مدعی کا کہنا تھا کہ ایس ایچ او کوٹ سمابہ تھانا نے بچی کے مبینہ قتل کیس میں 4 روز قبل بھائی کو طلب کیا اور تشدد کرکے قتل کردیا۔
پولیس نے تفتیش کے بعد گرفتار ملزم ایس ایچ او کی نشان دہی پر مقتول نوجوان کی لاش تھانہ صدر صادق آباد علاقہ رانجھی خان میں گنے کی فصل سے برآمد کر لی۔