مسلم لیگ ن کے رہنما محفوظ الرحمن اعوان نے وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارلیمنٹ اور پختونخوا ہاؤس میں اپوزیشن مظاہرین کو کھانے کی فراہمی میں کوئی رکاؤٹ نہیں ہے۔

ایکس پر جاری ایک ویڈیو بیان میں انہوں نے کہا کہ پرسوں ہم نے پوری رات پارلیمنٹ میں گزار دی اور کل علامہ ناصر عباس نے کہا کہ میں 24 گھنٹے سے بھوکا ہوں تو مجھے حیرت ہوئی کیونکہ اس رات ہم نے کھانا بھی اکٹھے کھایا تھا۔ محمود خان اچکزئی، بیرسٹر گوہر اور 4، 5 دیگر ساتھی بھی موجود تھے، لہٰذا ایسا نہیں ہے کہ کسی کو بھوکا رکھا گیا’۔

یہ بھی پڑھیے: پارلیمنٹ ہاؤس میں مظاہرین کی بنیادی سہولیات تک رسائی پر پابندی غیر انسانی ہے، تحریک تحفظ آئین

محفوظ الرحمن اعوان نے مزید بتایا کہ ‘پارلیمنٹ میں کھانا مسلسل پہنچتا رہتا ہے اور ایک پولیس ڈیپارٹمنٹ اس سلسلے میں مکمل سہولت فراہم کرتا ہے۔ کھانا ایک طرف اسد قیصر کے ذریعے آتا ہے اور ایک سینیٹر مرزا آفریدی کے عملے کے ذریعے بھی پہنچتا ہے، جو پی ٹی آئی کے بہت امیر رہنما ہیں اور پارلیمنٹ میں مسلسل موجود رہتے ہیں۔’

انہوں نے کہا کہ کھانا 2 بڑے ذرائع سے آتا ہے، ایک الجزیرہ فوڈ سے اور دوسرا سیور سے۔ علاوہ ازیں، کچھ کھانے میلوڈی اور بعض لوگوں کے ذاتی گھروں سے بھی پہنچائے جاتے ہیں۔ انہوں نے وضاحت کی کہ مصطفیٰ نواز کھوکر نے بھی کھانا فراہم کیا، کسی کو بھوکا نہیں رکھا گیا۔

واضح رہے کہ اپوزیشن اتحاد کا پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں احتجاج چوتھے روز بھی جاری ہے اور انہوں نے انہیں بھیجا گیا کھانا اور ضروری اشیا روکے جانے کے الزامات لگائے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ

پڑھیں:

’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی

پاکستان کے معروف ریپر اور گلوکار طلحہ انجم نے نئی دہلی میں تعلیمی نظام کے خلاف احتجاج کرنے والے بھارتی طلبا سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے ان کے حوصلے اور ثابت قدمی کو سراہا ہے۔ انہوں نے طلبا پر ہونے والی پولیس کارروائی کے بعد ایک پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے غصے اور احساسات کو بخوبی سمجھتے ہیں۔

طلحہ انجم نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر بھارتی طلبا کے احتجاج کی ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں مظاہرین پر آنسو گیس اور لاٹھی چارج ہوتے دکھایا گیا۔ ویڈیو کے ساتھ انہوں نے لکھا کہ ’بھارت کے طلبا مظاہرین کے نام، مجھے آپ کی ثابت قدمی کا بے حد احترام ہے، میں آپ کی مایوسی اور غصے کو سمجھ سکتا ہوں، اور یہ بھی جانتا ہوں کہ آپ کے ساتھ کیا کیا جا رہا ہے، مضبوط رہیں۔‘

طلحہ انجم پاکستان کے سب سے زیادہ سنے جانے والے موسیقاروں میں شمار ہوتے ہیں اور اسٹریمنگ پلیٹ فارم اسپاٹیفائی پر ان کی مقبولیت کئی ریکارڈ قائم کر چکی ہے۔ بھارت میں بھی ان کے مداحوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔ گزشتہ برس نیپال میں ایک کنسرٹ کے دوران ایک مداح کی جانب سے بھارتی پرچم پیش کیے جانے پر وہ خبروں میں آئے تھے، بعد ازاں انہوں نے پاکستان میں اس معاملے پر وضاحت بھی کی تھی۔

سماجی اور انسانی مسائل پر کھل کر مؤقف اختیار کرنے والے طلحہ انجم اس سے قبل بھی کئی معاملات پر آواز بلند کر چکے ہیں۔ اپریل میں صومالیہ کے ساحل کے قریب قزاقوں کے قبضے میں جانے والے پاکستانی ملاحوں کی رہائی کے لیے انہوں نے حکومت سے مؤثر اقدامات کا مطالبہ کیا تھا اور وزارتِ خارجہ سے متاثرہ خاندانوں کے لیے مستقل ہیلپ لائن قائم کرنے کی اپیل بھی کی تھی۔

دوسری جانب بھارت میں تعلیمی امتحانات کے مبینہ پیپر لیکس کے خلاف احتجاج کا سلسلہ گزشتہ ماہ سے جاری ہے۔ کاکروچ جنتا پارٹی (CJP) کے پلیٹ فارم سے ہونے والے اس دھرنے میں طلبہ وزیرِ تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفے اور تعلیمی نظام میں اصلاحات کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ حالیہ دنوں پارلیمنٹ کی جانب مارچ کی کوشش کے دوران پولیس نے مظاہرین کو روکنے کے لیے طاقت کا استعمال کیا، جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔
 

متعلقہ مضامین

  • کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • سعودی توانائی معاہدہ ابراہیمی معاہدوں سے مشروط، وائٹ ہاؤس نے ٹرمپ کا مؤقف دہرا دیا
  • ’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا