اسلام آباد:

نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) نے 295 ارب روپے کے مبینہ خسارے سے متعلق خبروں کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ یہ دعوے محض ’’اکاؤنٹنگ کے فرق‘‘ کا نتیجہ ہیں اور ادارہ مالی خسارے میں نہیں۔

ترجمان این ایچ اے کے مطابق مالی سال 25-2024 میں ادارے کی آپریٹنگ آمدن 43.6 ارب روپے ریکارڈ کی گئی، جو 122.

021 ارب روپے کی آمدن اور 78.409 ارب روپے کے آپریٹنگ اخراجات کے فرق سے حاصل ہوئی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ این ایچ اے کے آپریشنز کیش پوزیٹو ہیں اور ادارہ مسلسل آپریشنل منافع برقرار رکھے ہوئے ہے، جو اس کے مالی استحکام کا واضح ثبوت ہے۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ این ایچ اے ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن کے لیے وفاقی حکومت پر بوجھ نہیں اور انتظامی اخراجات کے لیے بھی وفاقی بجٹ سے کوئی رقم نہیں لی جاتی۔ حالیہ عرصے میں آپریٹنگ آمدنی میں 63 فیصد نمایاں اضافہ جبکہ سڑکوں کی دیکھ بھال کے اخراجات میں 31 فیصد کمی لائی گئی ہے۔

بیان کے مطابق ٹول ٹیکس کی 81 فیصد وصولی ایم ٹیگ (M-Tag) کے ذریعے یقینی بنائی جا رہی ہے، جس سے شفافیت اور ریونیو میں بہتری آئی ہے۔ وفاقی پی ایس ڈی پی پر بوجھ کم کرنے کے لیے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ماڈل پر توجہ دی جا رہی ہے، جبکہ ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کے تعاون سے قرضوں کی درجہ بندی اور واپسی کا نیا فریم ورک بھی تیار کیا گیا ہے۔

ترجمان این ایچ اے نے کہا کہ ادارے سے متعلق منفی تاثر درست نہیں اور این ایچ اے مالی طور پر مستحکم اور فعال انداز میں اپنے فرائض انجام دے رہا ہے۔

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ایچ اے ارب روپے

پڑھیں:

پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز

پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کےلیے ڈرون مانیٹرنگ شروع کردی گئی ہے۔ ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا ہے ڈرون مانیٹرنگ سے سیلابی ریلے کی آمد کی نشاندہی ممکن ہوگی۔

ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر تمام بیراجوں، دریاؤں اور ہیڈ ورکس کی ڈرون سرویلنس شروع کردی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ تریموں بیراج میں ڈرون سرویلنس کے دوران واٹر لیول نارمل پایا گیا، پاکپتن میں دریائے راوی اور ستلج میں بھی واٹر لیول کی ڈرون مانیٹرنگ کی گئی۔ 

ان کا کہنا تھا کہ سرگودھا میں دریائے چناب کے طالب والا پل پر ڈرون مانیٹرنگ میں پانی کا بہاؤ نارمل پایا گیا۔ ہیڈسدھنائی پر ڈرون مانیٹرنگ سے پانی کے بہاؤ کا جائزہ لیا گیا۔

ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق ہیڈ مرالہ میں ڈرون سرویلنس کے دوران پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 74 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ منڈی بہاؤالدین کے رسول بیراج پر بھی پانی کا مانیٹر کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • ٹرمپ کو ریلیف مل گیا؛ امریکی سینیٹ نے ایران جنگ ختم کرنے کی قرارداد مسترد کر دی
  • پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز
  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پھر سے اضافہ
  • اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
  • معاشی سرگرمیوں میں تیزی، کے الیکٹرک صنعتی صارفین کا بجلی استعمال ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا
  • نیشنل اسپیشل گیمز: کراچی میں  فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد اختتامی تقریب کا انعقاد
  • لاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: ہا ئوسنگ سوسائٹیوں کے پارک، اسکول اور مسجد کی زمین فروخت نہیں کی جا سکتی
  • موبائل کال اور انٹرنیٹ پیکجز مہنگے، صارفین پر نیا مالی بوجھ
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف