Daily Mumtaz:
2026-07-24@01:00:16 GMT

ویلنٹائن ڈے پر گدھوں کی شادی کروانے کا انوکھا واقعہ

اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2026 GMT

ویلنٹائن ڈے پر گدھوں کی شادی کروانے کا انوکھا واقعہ

بنگلورو (ویب ڈیسک) بھارت میں ویلنٹائن ڈے کے موقع پر گدھوں کی شادی کروادی گئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کے جنوبی شہر بنگلورو میں 14 فروری کو ایک انوکھا واقعہ سامنے آیا، جہاں ویلنٹائن ڈے پر گدھوں کی شادی نے توجہ حاصل کر لی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شادی کیلئے گدھوں کو باقاعدہ طور پر سجایا گیا، پھولوں کے ہار پہنائے گئے اور گانا بجانا بھی کیا گیا۔

تقریب کا انعقاد کرنے والوں نے کہا کہ کوئی بھی ہو، چاہے وہ جانور ہو، پرندہ ہو یا انسان، ہر کسی کو محبت کا حق ہے اور انہیں عزت دی جانی چاہیے۔

واضح رہے دنیا بھر میں 14 فروری کو ویلنٹائن ڈے منایا جاتا ہے اور اس دن کی مناسبت سے لوگ ایک دوسرے کو تحفے میں لال رنگ کا گلاب کا پھول دے کر محبت کا اظہار کرتے ہیں جبکہ دیگر تحفے تحائف بھی دیئے جاتے ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: ویلنٹائن ڈے

پڑھیں:

سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ

سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق سٹیٹ بینک کے پاس موجود ذخائر 17 ارب 25 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے جبکہ ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر 60 لاکھ ڈالر کم ہو کر 22 ارب 66 کروڑ ڈالر کی سطح پر آ گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ گزشتہ ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق سٹیٹ بینک کے پاس موجود ذخائر 17 ارب 25 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے جبکہ ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر 60 لاکھ ڈالر کم ہو کر 22 ارب 66 کروڑ ڈالر کی سطح پر آ گئے ہیں۔ مرکزی بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی، جس کے بعد ان کے ذخائر 5 ارب 41 کروڑ ڈالر رہ گئے۔

متعلقہ مضامین

  • سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ
  • سینیٹ قائمہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ، پرنٹ میڈیا کے معاملات صرف پریس کونسل میں سنے جائیں گے
  • کیا فواد خان نے بھی سرجری کروالی؟ نئی تصاویر پر سوشل میڈیا پر بحث
  • آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے میڈیا کیلیے ضابطہ اخلاق جاری
  • قاتل وہیل کا انوکھا طرز عمل: دیوہیکل دشمن کی لاش کو زور دار ٹکریں مارنے کی وجہ کیا ہے؟
  • یو اے ای ویزا آن ارائیول کی نئی شرائط اور فیس جاری
  • سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے:سینیٹر شیری رحمان
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا
  • ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق