سونا سستا ہونے کے بعد آج فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں گزشتہ کاروباری روز اضافے کے بعد آج نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے یعنی پیر کے روز ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا سستا ہوا ہے، جس کے بعد عالمی اور مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونے کی قیمتیں بلند ترین سطح سے نیچے آگئیں۔
رپورٹ کے مطابق ملک میں پیر کے روز 24 قیراط کے حامل ایک تولہ سونا 3,200 روپے سستا ہوا ہے، جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 5 لاکھ 23 ہزار 762 روپے ہو گئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 2,743 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 49 ہزار 041 روپے ہو گئی ہے۔
دوسری جانب بین اقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 32 ڈالر سے کم کر 5010 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ملک میں چاندی کی قیمت میں بھی کمی دیکھی گٗٗئی، فی تولہ چاندی 55 روپے کم ہو کر 8 ہزار 164 روپے کی سطح پر پہنچ گئی جبکہ فی 10 گرام چاندی کی قیمت 47 روپے کی کمی کے ساتھ 6 ہزار 999 روپے ہو گئی۔
عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت میں 55 سینٹس کی کمی واقع ہوئی ہے اور اس کی قیمت 78 ڈالر 80 سینٹس کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: چاندی کی قیمت کے مطابق سونے کی کے بعد گئی ہے ہو گئی
پڑھیں:
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پھر سے اضافہ
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں چوتھے روز بھی اضافہ کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 24 جولائی کیلیے اضافہ کرتے ہوئے نوٹی فکیشن جاری کردیا۔
نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 62 پیسے اضافہ کیا گیا ہے۔
حالیہ اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔