data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 میں بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد سپر ایٹ مرحلے میں کوالیفائی کرنے کے لیے پاکستان کو اپنا آخری گروپ میچ لازمی جیتنا ہوگا۔

گروپ اے کے اہم مقابلے میں بھارت نے پاکستان کو 61 رنز سے شکست دے کر سپر ایٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ اس بھاری مارجن سے ہونے والی ہار نے پاکستان کے نیٹ رن ریٹ کو بھی شدید متاثر کیا ہے۔

اس میچ سے قبل پاکستان کا نیٹ رن ریٹ 0.

932 تھا جو شکست کے بعد کم ہو کر منفی 0.403 ہو گیا، جس کے نتیجے میں پوائنٹس ٹیبل پر پاکستان، امریکا سے نیچے آ گیا۔ امریکا نے چار میچز میں دو فتوحات کے ساتھ چار پوائنٹس حاصل کر رکھے ہیں اور اس کا نیٹ رن ریٹ 0.788 ہے۔

پاکستان اپنا آخری گروپ میچ نمیبیا کے خلاف 18 فروری کو کھیلے گا۔ سپر ایٹ مرحلے میں جگہ بنانے کے لیے قومی ٹیم کو یہ میچ لازمی جیتنا ہوگا، کیونکہ کسی بھی اپ سیٹ کی صورت میں پاکستان ٹورنامنٹ سے باہر ہو سکتا ہے۔

ویب ڈیسک مقصود بھٹی

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: سپر ایٹ مرحلے

پڑھیں:

پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا

پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔

ویسٹ انڈیز کی قیادت روسٹن چیز کریں گے جبکہ جومیل واریکن کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

اسکواڈ میں جوشوا بیشپ، تیج نارائن چندرپال، جوشوا ڈی سلوا، جسٹن گریوز، کیوم بوج، شے ہوپ، عامر جینگو، شیمار جوزف، برینڈن کنگ، کرک میک کینزی، گڈاکیش موتی، کیمو پال، کیمار روچ، جیڈن سیلز اور جومیل واریکن شامل ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز 25 جولائی سے ہوگا۔

        View this post on Instagram                      

قومی ٹیم نے آخری مرتبہ 2023 میں سری لنکا کو اس کی سرزمین پر 2-0 سے ٹیسٹ سیریز میں شکست دی تھی، تاہم اس کے بعد پاکستان مسلسل سات بیرونِ ملک ٹیسٹ میچ ہار چکا ہے۔

اس سیریز میں پاکستان کی قیادت دوبارہ بابر اعظم کر رہے ہیں جنہیں شان مسعود کی جگہ ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کا موقف اور خطے میں امن کا تقاضا
  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
  • سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے ہوگیا
  • آزاد کشمیر میں 47 روز بعد میرپور میں انٹرنیٹ سروس جزوی بحال، دیگر علاقوں میں بحالی کا انتظار
  • گل فیروزہ، سدرہ امین اور نشرہ سندھو کی شاندار کارکردگی، پاکستان نے سری لنکا کیخلاف پہلا پہلے ون ڈے جیت لیا
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • مون سون کا طاقتورسپیل ، جھل تھل ایک ہوگیا،2 وکلاء کے چیمبر گرگئے
  • پاکستانی پرچم بردار جہازوں کیخلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کو قومی سلامتی کا خطرہ تصور کیا جائیگا: دفتر خارجہ
  • لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا