Islam Times:
2026-07-23@23:37:40 GMT

نیتن یاہو کے دفتر میں بم ڈسپوزل اسکواڈ طلب

اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2026 GMT

نیتن یاہو کے دفتر میں بم ڈسپوزل اسکواڈ طلب

معروف اسرائیلی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ قابض اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر میں "دھماکہ خیز مواد" کو ناکارہ بنانے کیلئے بم ڈسپوزل اسکواڈ بھیجا گیا ہے اسلام ٹائمز۔ صیہونی میڈیا نے قابض اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے دفتر میں بم ڈسپوزل اسکواڈ کی طلبگی کا انکشاف کیا ہے۔ اس حوالے سے عبری زبان کے معروف اسرائیلی اخبار معاریو (Ma'ariv) کا کہنا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر کو ایک "مشکوک پیکٹ" ارسال کیا گیا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق مذکورہ پیکٹ کی دریافت کے بعد، قابض صیہونی وزیراعظم کے دفتر میں دھماکہ خیز مواد کو ناکارہ بنانے کے لئے "بم ڈسپوزل اسکواڈ" طلب کیا گیا۔ اسرائیلی اخبار کا لکھنا ہے کہ بم ناکارہ بنانے کے لئے مذکورہ ٹیم نیتن یاہو کے دفتر کی جانب روانہ ہو گئی ہے تاہم مزید تفصیلات ابھی تک جاری نہیں کی گئیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: بم ڈسپوزل اسکواڈ کے دفتر میں

پڑھیں:

کراچی، نوجوان لڑکی کو گھر میں گھس کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، والد کی مدعیت میں مقدمہ درج

کراچی:

شہر قائد میں گلشن معمار پولیس نے نوجوان لڑکی کو گھر میں گھس کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کا مقدمہ والد کی مدعیت میں درج کرلیا۔

اس حوالے سے مدعی مقدمہ جاوید اقبال نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ بہادر گوٹھ میں کارپٹ کی دکان پر کام کرتا ہوں جبکہ اہلیہ گھریلو ملازمہ ہے۔ 

23 جولائی کو میں اور اہلیہ صبح 9 بجے اپنے اپنے کام پر چلے گئے جبکہ گھر پر 18 سالہ بیٹی اکیلی تھی۔ 

مدعی کے مطابق صبح سوا نو بجے 2 لڑکے ہمارے گھر میں زبردستی داخل ہوئے جو کہ شلوار قمیض پہنے ہوئے تھے جبکہ سامنے آنے پر میری بیٹی انھیں شناخت کر سکتی ہے۔ 

مدعی کے مطابق دونوں نے میری بیٹی کو پکڑا اور کمرے میں لیجا کر اس کے ساتھ زیادتی کی اور موقع سے فرار ہوگئے۔ 

واقعے کے بعد میری بیٹی نے بذریعہ فون مجھے اطلاع دی جس کے بعد میں اور میری اہلیہ گھر پہنچ گئے۔ 

واقعے کی مدد گار 15 پولیس کو اطلاع دی جو موقع پر پہنچ گئی، مدعی کے مطابق میرا دعویٰ 2 نامعلوم صورت شناس لڑکوں پر میرے گھر میں گھس کر بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کا ہے لہذا قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ 

گلشن معمار پولیس نے نوجوان لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کا مقدمہ نمبر 356 سال 2026 بجرم دفعہ 376 چونتیس کے تحت درج کر کے مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیا ۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، نوجوان لڑکی کو گھر میں گھس کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، والد کی مدعیت میں مقدمہ درج
  • پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو امریکا کی مدد پر فوجی بیسز نشانہ بنانے کی دھمکی
  • سعودیہ کی ابراہم معاہدوں میں شمولیت مشرقِ وسطیٰ میں تاریخی پیش رفت ہوگی، نیتن یاہو
  • پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
  • اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • پاکستانی پرچم بردار جہازوں کیخلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کو قومی سلامتی کا خطرہ تصور کیا جائیگا: دفتر خارجہ
  • سعودی عرب ابراہام معاہدوں میں شامل ہوا تو یہ تاریخی پیش رفت ہوگی؛ اسرائیلی وزیراعظم
  • سعودی عرب کی ابراہیمی معاہدے میں شمولیت تاریخی قدم ہوگا، نیتن یاہو کا ٹرمپ کی شرط پر ردعمل