بانی پی ٹی آئی  عمران خان کی بہن نورین خان نے کہا ہے کہ عمران خان کی بینائی میں بہتری آئی ہے، ذاتی ڈاکٹرز کی نگرانی  میں علاج کیا جائے۔نورین خان کے ایکس اکائو نٹ سے کی گئی پوسٹ کے مطابق اڈیالہ جیل کے اندر  عمران خان  کا طبی معائنہ کیا گیا۔ طبی معائنے کے لئے  درکار مشینوں اور مکمل سہولیات سے لیس ایمبولینس بھی موقع پر پہنچائی گئی۔نورین خانم نے لکھا کہ پمز ہسپتال کے ڈاکٹر عارف اور الشفا ہسپتال کے ڈاکٹر ندیم قریشی نے جیل کے اندر جا کر طبی معائنہ کیا جبکہ ڈاکٹر عاصم یوسف اور ڈاکٹر مرزا بھی کانفرنس کال کے ذریعے شریک ہوئے اور بیرسٹر گوہر اس تمام پیش رفت سے آگاہ تھے۔ نورین خانم نے لکھا کہ  ابتدائی رپورٹ کے مطابق(عمران خان کی آنکھ کی)سوجن میں کمی آئی ہے، بینائی میں بہتری آ رہی ہے اور تاحال کوئی بڑی پیچیدگی سامنے نہیں آئی۔ نورین خانم نے  لکھا کہ عمران خان کو Eylea انجیکشن کی ایک ڈوز دی جا چکی ہے جبکہ دوسری ڈوز 25 فروری کو دی جائے گی۔ نورین خانم کے مطابق ڈاکٹر خرم مرزا نے ایک اور انجیکشن تجویز کیا جو ان کے خیال میں زیادہ طاقتور اور موثر ثابت ہو سکتا ہے۔ یہ رائے پمز کے سی ای او اور ریٹینا سپیشلسٹ ڈاکٹر ندیم قریشی تک بھی پہنچا دی گئی ہے۔تاہم، نورین خانم نے لکھا کہ فی الحال Eylea ہی جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے کیوں کہ اس کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں۔ اگلا مرحلہ angiogram کا ہے، جس کے بعد یہ فیصلہ ہوگا کہ لیزر ٹریٹمنٹ کی ضرورت ہے یا نہیں۔  نورین خانم نے لکھا کہ عمران خان کی دائیں آنکھ کی صحت سے متعلق تشویش برقرار ہے۔ انھوں نے یہ مطالبہ بھی کیا کہ ذاتی ڈاکٹرز کی نگرانی میں عمران خان کا علاج کیا جائے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: نورین خانم نے لکھا کہ عمران خان کی

پڑھیں:

‏‏سہیل آفریدی ان سے کہیں کہ پہلے عمران خان سے ملاقات کرواو اور پھر آپ بجٹ پاس کرو

راولپنڈی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 جون2026ء ) ‏علیمہ خان کا سہیل آفریدی کو مشورہ، کہا سہیل آفریدی ان سے کہیں کہ پہلے عمران خان سے ملاقات کرواو اور پھر آپ بجٹ پاس کرو۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کا کہنا ہے کہ جب بھی حکومت کو لگتا ہے عوام کا غصہ اور ٹمپریچر بڑھ رہا ہے، تو یہ خود کو بچانے کیلئے ڈیل کی باتیں اور افواہیں پھیلانا شروع کر دیتے ہیں، حقیقت میں کوئی ڈیل نہیں ہو رہی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میڈیا ہم سے سوال کرنے کے بجائے حکومت سے جواب طلب کرے کہ عمران خان کو گزشتہ 7 ماہ سے غیر قانونی قیدِ تنہائی میں کیوں رکھا گیا ہے؟ صحافی وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے جا کر اس قیدِ تنہائی کی وجہ پوچھیں، ہمارا خاندان کسی قسم کا سیاسی این آر او یا ریلیف نہیں مانگ رہا، قیدِ تنہائی کا خاتمہ عمران خان کا بنیادی اور قانونی حق ہے۔

(جاری ہے)

علیمہ خان نے الزام لگایا کہ گزشتہ 8 مہینوں سے عمران خان کو ذہنی و جسمانی ٹارچر کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، ملک میں کوئی قانون نہیں چل رہا، اگر حکومت ہمیں جیل میں ڈالنا چاہتی ہے تو شوق سے ڈال دے، لیکن عمران خان کی آنکھوں کے علاج اور معائنے کے لیے انہیں فوری طور پر شفا انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کیا جائے اور وہاں کے ماہر ڈاکٹرز سے ان کا طبی معائنہ کروایا جائے۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ سابق آرمی چیف کیوں عمران خان سے ملنے جائیں گے؟ وہ تو عمران خان کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر دیکھ ہی نہیں سکتے، پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر نے بھی واضح کر دیا ہے کہ یہ تمام باتیں بالکل جھوٹ ہیں، جب بھی حکومت کو لگتا ہے کہ عوام کا غصہ اور ٹمپریچر بڑھ رہا ہے، تو یہ خود کو بچانے کے لیے ڈیل کی باتیں اور افواہیں پھیلانا شروع کر دیتے ہیں، جبکہ حقیقت میں کوئی ڈیل نہیں ہو رہی۔

عمران خان کی ہمشیرہ نے کہا کہ جب آپ لوگوں کے ووٹ چوری کریں گے اور عوام سمجھ جائیں گے کہ ان کے ووٹ کی کوئی حیثیت نہیں رہی، تو پھر ان کا شدید ردعمل آئے گا، حکومت کبھی لاٹھی سے تو کبھی گولی سے عوام کو مارتی ہے، ووٹ چوری سے پی ٹی آئی کا نہیں بلکہ اس عام شہری کا حق مارا جاتا ہے جس کا وہ ووٹ ہوتا ہے، گلگت بلتستان میں بھی وہی کچھ دہرایا جا رہا ہے جو عام انتخابات 2024ء میں کیا گیا تھا، وہاں پی ٹی آئی کو انتخابی مہم تک چلانے کی اجازت نہیں دی جا رہی، یاد رکھیں ظلم ہمیشہ وہی کرتا ہے جو اندر سے خود شدید خوفزدہ ہوتا ہے۔

علیمہ خان نے کہا کہ ہم پی ٹی آئی کی قیادت سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ ہمارے ساتھ آ کر یہاں بیٹھیں، جب قیادت آئے گی تو تمام ایم این ایز، ایم پی ایز، سینیٹرز اور تنظیم کے سینئر رہنما یہاں موجود ہوں گے، اگر پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت اس فائنل کال پر بھی باہر نہیں نکلتی، تو پھر میڈیا اور عوام کا حق ہے کہ وہ ان رہنماؤں سے سوال کریں کہ وہ اپنے عظیم لیڈر کے لیے باہر کیوں نہیں آ رہے۔

متعلقہ مضامین

  • سہیل آفریدی کا 10 جون کو قومی اسمبلی کے سامنے دھرنا دینے اور بجٹ کی منظوری روکنے کا اعلان
  • بانی جس دن محمود اچکزئی سے مطمئن نہیں ہوں گے ہٹادیے جائیں گے، جنید اکبر
  • عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کرا دی گئی
  • سانحہ اٹلی، جاں بحق افراد کی شہریت کی تصدیق تاحال نہیں ہو سکی، دفتر خارجہ
  • اڈیالہ جیل میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات
  • ‏‏سہیل آفریدی ان سے کہیں کہ پہلے عمران خان سے ملاقات کرواو اور پھر آپ بجٹ پاس کرو
  • بانی پی ٹی آئی نے مجھے وزیر اعلی نامزد کیا کوئی طاقت مجھے نہیں ہٹا سکتی;سہیل آفریدی
  • جو ایم پی اے بانی کی رہائی کے لئے جدوجہد کرے گا وہ پاکستان کا سب سے بڑا ہیرو ہو گا ؛علیمہ خانم
  • قید تنہائی میں رکھا ہوا ہے، یہ عمران خان کی آنکھ میں آنکھ ڈال کر دیکھ بھی نہیں سکتے، علیمہ خان
  • نمائندہ یورپی یونین کایا کالاس وفد کے ہمراہ پاکستان پہنچ گئیں