لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیرِ اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف عمران خان کی صحت سے متعلق ان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم یوسف نے ایک ویڈیو بیان جاری کیا ہے، جس میں انہوں نے بتایا کہ گزشتہ رات تقریباً پونے دس بجے ان کی اسلام آباد میں موجود اُن دو ڈاکٹروں سے ٹیلی فون پر تفصیلی گفتگو ہوئی جو اس وقت عمران خان کی آنکھ کا علاج کر رہے ہیں۔ یہ کانفرنس کال تقریباً چالیس منٹ تک جاری رہی۔

ڈاکٹر عاصم یوسف کے مطابق انہوں نے لاہور میں تعینات ریجنل اسپیشلسٹ ڈاکٹر خرم مرزا کو بھی اس گفتگو میں شامل ہونے کی درخواست کی، جس پر وہ فوری طور پر کال میں شریک ہوئے اور انہوں نے بھی تفصیلی تبادلۂ خیال میں حصہ لیا۔ اسلام آباد کے معالجین نے اس دوران بتایا کہ وہ کب سے عمران خان کا معائنہ کر رہے ہیں، اب تک کون کون سے ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں، تشخیص کیا ہوئی ہے، کون سا علاج جاری ہے اور آئندہ علاج کا لائحہ عمل کیا ہوگا۔ ڈاکٹروں نے یہ بھی وضاحت کی کہ فالو اپ کس طریقے سے کیا جائے گا۔

سندھ میں شناختی کارڈ کی بنیاد پر گاڑیوں کی نمبر پلیٹس سے متعلق پراونشل موٹر وہیکل ترمیمی ایکٹ 2024 نافذ

ڈاکٹر عاصم یوسف نے بتایا کہ معالجین کے مطابق انہوں نے آخری بار گزشتہ روز دوپہر عمران خان کا معائنہ کیا اور تازہ رپورٹس اور اسیسمنٹ کی بنیاد پر بتایا گیا ہے کہ ان کی طبیعت پہلے سے بہتر ہے، آنکھ کی حالت میں بہتری آئی ہے اور بینائی میں بھی بہتری دیکھی گئی ہے۔

تاہم ڈاکٹر عاصم یوسف نے اس حوالے سے محتاط مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ذاتی طور پر اس بہتری کی مکمل تصدیق یا تردید نہیں کر سکتے، کیونکہ نہ تو انہوں نے خود عمران خان کا معائنہ کیا ہے اور نہ ہی ان سے براہِ راست بات ہو سکی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی فیملی کی جانب سے نامزد کردہ ڈاکٹروں کو بھی تاحال معائنے کی اجازت نہیں دی گئی۔

لاہور ایئرپورٹ پر اےایس ایف کی بڑی کارروائی ، مسافر کی جرابوں سے 18 سونے کی اینٹیں برآمد

انہوں نے ایک بار پھر متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ انہیں یا ڈاکٹر فیصل سلطان کو، اور خاندان کی جانب سے نامزد ڈاکٹرز کو اسلام آباد میں جاری معائنے اور علاج کے عمل میں شامل ہونے کی اجازت دی جائے تاکہ طبی صورتحال کا براہِ راست جائزہ لیا جا سکے۔ ڈاکٹر عاصم یوسف نے یہ بھی درخواست کی کہ آئندہ تمام ٹیسٹ، اسیسمنٹ اور علاج شفا انٹرنیشنل اسپتال میں کرایا جائے، جو ان کے بقول عالمی معیار کا حامل ادارہ ہے اور جہاں عمران خان کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جا سکتی ہیں۔

ترکیہ: غیر قانونی طور پر یورپ جانے کی کوشش کرنے والے 18 افغان مہاجرین گرفتار

مزید :.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: ڈاکٹر عاصم یوسف نے عمران خان کا انہوں نے ہے اور

پڑھیں:

کالم نگار کو بیوروکریسی کے بارے میں مبینہ ریمارکس پر نوٹس صرف مؤقف حاصل کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا، اس پر کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں این سی سی آئی کی بریفنگ

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)سینیٹر سرمد علی کی قائم مقام صدارت میں پی ٹی وی ہیڈ کوارٹر اسلام آباد میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کا اجلاس منعقد ہوا جس میں این سی سی آئی اے کی جانب سے سوشل میڈیا کے اعداد و شمار اور میٹا  کی جانب سے قابلِ اعتراض مواد ہٹانے کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ این سی سی آئی اے نے واضح کیا کہ اس سے قبل کمیٹی کو جو اعداد و شمار فراہم کیے گئے تھے، وہ میٹا کے عوامی سطح پر دستیاب ڈیٹا پر مبنی تھے۔ کمیٹی نے اس وضاحت کو قبول کیا اور تصدیق شدہ حقائق کی بنیاد پر ذمہ دارانہ رپورٹنگ کی ضرورت پر زور دیا۔
کمیٹی نے بیوروکریسی کے بارے میں مبینہ متنازعہ ریمارکس پر ایک اخبار کے کالم نگار کو نوٹس جاری کرنے کے معاملے کا بھی جائزہ لیا۔ این سی سی آئی اے نے کمیٹی کو بتایا کہ یہ نوٹس پاس (PAS) افسران ایسوسی ایشن کے صدر کی طرف سے درج کرائی گئی شکایات کے بعد صرف کالم نگار کا مؤقف حاصل کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا۔ مزید آگاہ کیا گیا کہ پیکا کے تحت کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، کالم نگار نے تاحال نوٹس کا جواب نہیں دیا، اور یہ مضمون اخبار کے ای پیپر سے ہٹا دیا گیا ہے، اگرچہ یہ کالم نگار کے فیس بک پیج پر اب بھی دستیاب ہے۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کا اجلاس،فلم "بلھا" پر پابندی یا نام تبدیلی کی سفارش، صحافیوں کے ہاؤسنگ کوٹے اور پیکا کیسز پر اہم فیصلے

بحث کے دوران اراکین نے پارلیمنٹ میں دی گئی حکومت کی اس یقین دہانی کو دہرایا کہ پیکا کا استعمال اخبارات اور ٹیلی ویژن کی ویب سائٹس یا ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے خلاف نہیں کیا جائے گا کیونکہ ان کے منظم کردہ مواد کو بالترتیب پریس کونسل اور پیمرا کنٹرول کرتے ہیں۔ سینیٹر پرویز رشید نے اس بات پر زور دیا کہ حقائق واضح کرنے کے لیے کالم نگار کو نوٹس کا جواب دینے کا کہا جائے۔ کمیٹی نے متفقہ طور پر مشاہدہ کیا کہ ہر فرد کی عزت اور تقدس کا احترام کیا جانا چاہیے۔ مشاورت کے بعد، قائم مقام چیئرمین نے این سی سی آئی اے کو ہدایت کی کہ وہ شکایت اور شکایات کنندہ دونوں کو پریس کونسل آف پاکستان کے پاس بھیجیں، جو کہ شائع شدہ کالم کا جائزہ لینے اور اس معاملے پر فیصلہ کرنے والا مناسب فورم ہے۔
کمیٹی نے صوبائی حکام سے پیکا کے مقدمات کی این سی سی آئی اے کو منتقلی کا بھی جائزہ لیا۔ سینیٹر وقار مہدی کے سوال پر این سی سی آئی اے کے حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ سندھ سے اب تک صرف نو مقدمات منتقل کیے گئے ہیں، جبکہ دیگر صوبوں میں مقدمات کی منتقلی کا عمل ابھی باقی ہے۔ تفصیلی غوروخوض کے بعد، سینیٹر سرمد علی نے ہدایت کی کہ تمام متعلقہ صوبائی حکام کو خطوط بھیجے جائیں تاکہ عمل درآمد کے لیے سینیٹ کی ذیلی کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کی سفارشات اور رپورٹ کے ساتھ زیر التوا مقدمات کی منتقلی کو تیز کیا جا سکے۔

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

مزید :

متعلقہ مضامین

  • کالم نگار کو بیوروکریسی کے بارے میں مبینہ ریمارکس پر نوٹس صرف مؤقف حاصل کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا، اس پر کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں این سی سی آئی کی بریفنگ
  • پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بلوچستان میں پائیدار امن کے عزم کا اعادہ
  • ایلون مسک نے ’اوڈیسی‘ کا اے آئی ورژن اسی سال پیش کرنے کا اعلان کردیا
  • جاپان نے شدید گرمی سے بچاؤ کے لیے ‘انسانی ریفریجریٹر’ تیار کرلیا
  • پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
  • پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
  • دہشتگردی کے خاتمے تک فتنۃ الخوارج و فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، فیلڈ مارشل