Nawaiwaqt:
2026-07-24@02:21:45 GMT

پاکستان اور آسٹریا کے دیرینہ دوستانہ تعلقات ہیں:وزیراعظم

اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2026 GMT

پاکستان اور آسٹریا کے دیرینہ دوستانہ تعلقات ہیں:وزیراعظم

ویانا:  وزیراعظم شہباز شریف نے ویانا میں آسٹریا کی بزنس کمیونٹی کو پاکستان میں شرمایہ کاری کی دعوت دے دی۔بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ اس اہم بزنس فورم سے خطاب پر خوشی ہے.پاکستان اور آسٹریا کے دیرینہ دوستانہ تعلقات ہیں۔شہباز شریف نے کہا کہ دونوں ملکوں کے تعلقات دہائیوں پر محیط تاریخی حقائق پر مبنی ہیں.

قابل تجدید توانائی اور کان کنی کے شعبے میں آسٹریا کا تعاون قابل تعریف ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ چانسلر کرسچن اسٹاکر کے ساتھ ون آن ون اور وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے.آسٹریا کے چانسلر کے ساتھ بہت مثبت اور تعمیری گفتگو ہوئی۔شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کی آبادی کا 60 فیصد نوجوانوں پر مشتمل ہے. ہماری نوجوان نسل بہت باصلاحیت ہے.ہماری حکومت نے آئی ٹی کے شعبے کی ترقی کیلئے متعدد اقدامات کیے ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر آئی ٹی کی تعلیم اور تربیت کیلئے کوشاں ہیں، نوجوانوں کی ترقی کے لیے متعدد منصوبے شروع کیے گئے ہیں۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ غیرقانونی تارکین وطن کے مسئلے پر یورپی پارٹنرز کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں. پاکستان کی معیشت کا اہم انحصار زراعت پر ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ ٹیکنالوجی کی ترقی اور فی ایکڑ پیداوار میں اضافے کے لیے کاوشیں جاری ہیں.زرعی شعبے میں ویلیو ایڈیشن کے لیے آسٹریا کے تعاون کا خیرمقدم کریں گے۔انہوں نے کہا کہ معدنیات اور کان کنی کے شعبے میں بھی دوطرفہ تعاون بڑھانا چاہتے ہیں. پاکستان قدرتی وسائل سے مالامال ملک ہے. مختلف شعبوں میں آسٹریا کی بزنس کمیونٹی کو سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہیں۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ قابل تجدید توانائی، انجینئرنگ اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے پرکشش مواقع ہیں. معاشی شعبے میں شراکت داری کو نئی بلندیوں پر لے جانا ہے. اپریل میں پاکستان ای یو بزنس فورم کا اسلام آباد میں انعقاد ہوگا۔

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: شہباز شریف آسٹریا کے نے کہا کہ کے ساتھ

پڑھیں:

بجلی، گیس، پانی، پیٹرول سمیت ہر شعبے میں ٹیکس وصول کیے جا رہے ہیں، شاداب نقشبندی

سربراہ پاکستان سنی تحریک نے کہا کہ وقت کا تقاضا ہے کہ عوام کو مہنگائی، بے روزگاری اور بنیادی سہولیات کے بحران سے نجات دلانے کے لیے فوری، سنجیدہ اور مؤثر اقدامات کیے جائیں تاکہ عوام کا اعتماد بحال ہو اور ملک معاشی استحکام کی جانب گامزن ہو سکے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ گیس، بجلی اور پانی کی مسلسل قلت، بڑھتی ہوئی مہنگائی اور حکومتی معاشی پالیسیاں عوام کے لیے شدید پریشانی کا باعث بن چکی ہیں، حکمران طبقہ تاجروں، کسانوں، مزدوروں اور عام شہریوں کو معاشی ریلیف اور سہولیات فرام کرنے میں بے بس ہے۔ ان کیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت سے جاری ایک بیان میں کیا۔ محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بار بار ہونے والے اضافے نے نہ صرف شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کیا ہے بلکہ معیشت کو بھی عدم استحکام سے دوچار کر دیا ہے، بازاروں میں سناٹے تاجر بھی پریشان حال ہیں، حکمرانوں کے پاس تاحال ایسی عوام دوست معاشی پالیسی دکھائی نہیں دے رہی جو مہنگائی پر قابو پا سکے اور عام آدمی کو حقیقی سہولت فراہم کرے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو چاہیئے کہ دعووں اور اعلانات کے بجائے عملی اقدامات کرے، عوام کی بنیادی ضروریات کی فراہمی کو یقینی بنائے اور معاشی استحکام کے لیے بڑے، مؤثر اور دیرپا فیصلے کرے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت اور آئین کا بنیادی مقصد عوام کو باعزت، محفوظ اور خوشحال زندگی فراہم کرنا ہے، حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ شہریوں کو معیاری تعلیم، بہترین طبی سہولیات، روزگار کے مواقع، معاشی استحکام اور بنیادی ضروریات کی فراہمی یقینی بنائے، عوام کو مہنگائی، بے روزگاری اور غربت سے نجات دلانے کے لیے مؤثر اور عوام دوست پالیسیاں اختیار کی جائیں، حقیقی جمہوریت اسی وقت مضبوط ہوتی ہے جب آئین کی بالادستی، قانون کی مساوی حکمرانی اور عوامی فلاح و بہبود کو اولین ترجیح دی جائے۔

متعلقہ مضامین

  • سعودیہ کی ابراہم معاہدوں میں شمولیت مشرقِ وسطیٰ میں تاریخی پیش رفت ہوگی، نیتن یاہو
  • علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • بجلی، گیس، پانی، پیٹرول سمیت ہر شعبے میں ٹیکس وصول کیے جا رہے ہیں، شاداب نقشبندی
  • تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
  • فیلڈ مارشل، میں اور قوم سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم کا ولی عہد سے رابطہ، آئل ٹینکرز پر حملے کی مذمت
  • پاکستان کے دفاع، سیکیورٹی کے شعبے میں ٹیکنالوجی کا استعمال قابل فخر ہے، وزیراعظم
  • سعودی عرب ابراہام معاہدوں میں شامل ہوا تو یہ تاریخی پیش رفت ہوگی؛ اسرائیلی وزیراعظم
  • آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے، وزیراعظم شریف
  • شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری