اسلام آباد(نیوزڈیسک)علاج کیلئے اسپتال منتقل کرنا ضروری ہوا تو منتقل کیا جائے گا: وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نےممتاز نیوزسے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کی میڈیکل رپورٹ تسلی بخش ہے، بانی پی ٹی آئی کواس وقت اسپتال منتقل کرنے کی ضرورت نہیں۔

تفصیلات کے مطابق طارق فضل چودھری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی ایک آنکھ کی بینائی100فیصدہے، دوسری آنکھ کی نظر70فیصد بہترہوچکی،مزید بہتری آ رہی ہے، کوئی ایمرجنسی صورتحال نہیں کہ بانی کواسپتال منتقل کرنے کی ضرورت ہو، اس بات پرقائم ہیں علاج کیلئے اسپتال منتقل کرنا ضروری ہوا تو منتقل کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پمزاسپتال میں بھی علاج پی ٹی آئی کی درخواست پرنہیں کیا گیا تھا، آئندہ بھی ضرورت پڑی تو ضرور اسپتال لائیں گے، بانی پی ٹی آئی کی صحت ہماری ترجیح ہے، بانی کو علاج کیلئے جو سہولیات درکار ہوں گی ضرور مہیا کی جائیں گی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم

 وزیراعظم شہباز شریف نے تیزی سے بڑھتی آبادی کو ملک کے لیے چیلنج قرار دے دیا۔وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت ملک میں بہبود آبادی کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے نیشنل پاپولیشن کونسل کا اجلاس جلد از جلد بلانے کی ہدایت کی۔شہباز شریف نے کہا کہ تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی ملک کے لیے سب سے بڑا چیلنج ہے، آبادی پر قابو پانے کیلئے اقدامات اور بہبود آبادی کو قومی فریضہ سمجھا جانا چاہیے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آبادی میں توازن ہی پائیدار قومی ترقی کی ضمانت ہے، آبادی کی منصوبہ بندی کو قومی ترقی اور معاشی استحکام سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے، بہبود آبادی اقدامات سے متعلق صوبوں کے ساتھ روابط اور ہم آہنگی مزید بہتر بنائی جائے، بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کے مؤثر عوامی آگہی مہم کا کلیدی کردار ہے۔

متعلقہ مضامین

  • مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
  • نرس نے نومولود بچی کے ہاتھ کا انگوٹھا کاٹ دیا، والد نے پولیس میں درخواست دے دی
  • باب المندب بند۔ آگے کیا ہوگا؟
  • پاکستان کا موقف اور خطے میں امن کا تقاضا
  • راولپنڈی میں 14 سالہ فیکٹری ملازم کے ساتھ ’استاد‘ کی بدفعلی، لڑکا اسپتال میں داخل
  • مقبوضہ کشمیر میں 1989 سے اب تک 96 ہزار 499 شہادتیں، ایک لاکھ 84 ہزار سے زائد گرفتاریاں: رپورٹ
  • تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
  • سعودی عرب ابراہام معاہدوں میں شامل ہوا تو یہ تاریخی پیش رفت ہوگی؛ اسرائیلی وزیراعظم
  • حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف
  • ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق