کے پی ہاؤس کا دھرنا پارلیمنٹ منتقل کرنے کا پروگرام، محمود اچکزئی نے سہیل آفریدی کو اپنے پاس بلا لیا
اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2026 GMT
تحریک تحفظ آئین پاکستان کے پلیٹ فارم سے پارلیمنٹ ہاؤس میں دھرنا جاری ہے، اور اب محمود اچکزئی نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کو اپنے پاس بلا لیا ہے، اطلاعات کے مطابق کے پی ہاؤس کا دھرنا بھی پارلیمنٹ میں منتقل کرنے کا پروگرام ہے۔
ادھر بانی پی ٹی آئی عمران خان کے طبی معائنے کی رپورٹ الشفا ٹرسٹ آئی اسپتال کے شعبہ امراضِ چشم نے جاری کردی۔
مزید پڑھیں: عمران خان کو کس شرط پر بیرون ملک بھیجا جا سکتا ہے؟ حکومتی شخصیت نے بتا دیا
میڈیکل بورڈ کے مطابق دائیں آنکھ کی بینائی میں واضح بہتری آئی ہے۔ دائیں آنکھ کی نظر 6/36 سے بہتر ہو کر 6/9 جزوی تک پہنچ گئی ہے۔
بائیں آنکھ کی نظر نارمل حد میں ہے اور معائنے میں تسلی بخش رپورٹ سامنے آئی ہے۔ چشمہ لگانے کے بعد بائیں آنکھ کی نظر 6/6 تک ریکارڈ کی گئی۔
دوسری جانب شوکت خانم میموریل کینسر اسپتال سے وابستہ عمران خان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم یوسف نے اربابِ اختیار سے اپیل کی ہے کہ انہیں اور ان کے ساتھی ڈاکٹر فیصل سلطان کو سابق وزیراعظم عمران خان کا معائنہ کرنے کی اجازت دی جائے۔
ڈاکٹر عاصم یوسف نے بتایا کہ گزشتہ شب 9 بجکر 45 منٹ پر ان کی عمران خان کا علاج کرنے والے دو ڈاکٹروں سے گفتگو ہوئی جو تقریباً 45 منٹ تک جاری رہی۔ اس دوران انہوں نے اپنے ساتھی ڈاکٹر خرم اعظم مرزا کو بھی گفتگو میں شامل ہونے کی درخواست کی جسے قبول کر لیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ معالجین نے انہیں عمران خان کی طبی حالت کا پس منظر بتایا اور تمام طبی رپورٹس پر بھی تفصیلی بات چیت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹروں کے مطابق اب تک کیے گئے علاج کے نتیجے میں عمران خان کی بینائی میں نمایاں بہتری آئی ہے۔
مزید پڑھیں: شیخ وقاص اکرم کا عمران خان کی صحت سے متعلق رپورٹ پر شدید ردعمل، جیل حکام پر سنگین الزامات
واضح رہے کہ پی ٹی آئی اور تحریک تحفظ آئین پاکستان کے زیراہتمام عمران خان کو صحت کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے ملک کے مختلف علاقوں میں احتجاج کیا جا رہا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews پارلیمنٹ سہیل آفریدی کے پی ہاؤس دھرنا محمود اچکزئی وی نیوز.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پارلیمنٹ سہیل ا فریدی کے پی ہاؤس دھرنا محمود اچکزئی وی نیوز آنکھ کی
پڑھیں:
یو اے ای ویزا آن ارائیول کی نئی شرائط اور فیس جاری
دبئی: یو اے ای ویزا آن ارائیول سے متعلق متحدہ عرب امارات نے نئی شرائط، فیس اور درخواست کے طریقہ کار کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔ نئی ہدایات کے تحت مخصوص ممالک کے اہل شہری امارات پہنچنے پر 14 یا 60 روزہ ویزا حاصل کر سکیں گے، تاہم اس کے لیے مقررہ شرائط پر پورا اترنا لازمی ہوگا۔
دبئی کی جنرل ڈائریکٹوریٹ آف آئیڈینٹیٹی اینڈ فارنرز افیئرز (GDRFA) کے مطابق بھارت، انڈونیشیا، ویتنام، تھائی لینڈ، فلپائن، کینیا اور جنوبی افریقہ کے شہری، اور ان کے ہمراہ سفر کرنے والے اہل خانہ، اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
حکام کے مطابق درخواست گزار کے پاس کم از کم چھ ماہ کے لیے کارآمد پاسپورٹ، سفید پس منظر والی حالیہ رنگین تصویر اور امریکا، برطانیہ، یورپی یونین، کینیڈا، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، جاپان، جنوبی کوریا یا سنگاپور کی جانب سے جاری کردہ قابل قبول رہائشی پرمٹ یا ویزا ہونا ضروری ہے۔
اعلامیے کے مطابق 14 روزہ ویزا آن ارائیول کو صرف ایک مرتبہ مزید 14 دن کے لیے توسیع دی جا سکتی ہے، جبکہ 60 روزہ ویزا میں توسیع کی سہولت دستیاب نہیں ہوگی۔
جی ڈی آر ایف اے نے بتایا کہ ویزا کے لیے درخواست اس کی سرکاری ویب سائٹ یا اسمارٹ ایپ کے ذریعے جمع کرائی جا سکتی ہے۔ درخواست کی منظوری کے بعد ویزا رجسٹرڈ ای میل پر ارسال کیا جائے گا، جبکہ عام طور پر درخواستوں پر 48 گھنٹوں کے اندر کارروائی مکمل کر لی جاتی ہے۔
فیس کے حوالے سے جاری تفصیلات کے مطابق 14 روزہ ویزا آن ارائیول کی فیس 172.50 درہم جبکہ 60 روزہ ویزا کی فیس 422.50 درہم مقرر کی گئی ہے۔
جی ڈی آر ایف اے کا کہنا ہے کہ اس سہولت کا مقصد بین الاقوامی مسافروں کے لیے سفری عمل کو مزید آسان بنانا، سیاحت کو فروغ دینا اور زیادہ سے زیادہ سیاحوں کو متحدہ عرب امارات کی جانب راغب کرنا ہے۔
ادارے کے اعداد و شمار کے مطابق سال 2026 کے پہلے چھ ماہ کے دوران اس پروگرام کے تحت 73 ہزار 551 ویزے جاری کیے جا چکے ہیں، جو اس سہولت کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کی نشاندہی کرتے ہیں۔
اہم وضاحت: جاری کردہ شرائط میں پاکستانی پاسپورٹ ہولڈرز شامل نہیں ہیں۔ یہ سہولت صرف ان مخصوص ممالک کے شہریوں کے لیے ہے جن کا جی ڈی آر ایف اے نے اعلان کیا ہے۔