امارات اور پاکستان کا اسٹریٹجک تعاون خطے کے استحکام کے لیے ناگزیر قرار
اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ابو ظہبی : چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل حافظ عاصم منیر نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی سلامتی اور استحکام درحقیقت پاکستان کی سلامتی کا لازمی جزو ہے اور دونوں برادر ممالک کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری وقت کے ساتھ مزید مستحکم ہو رہی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے ابو ظہبی میں امارات کے نائب حکمران اور قومی سلامتی کے مشیر شیخ طحنون بن زاید النہیان سے اہم ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، خصوصاً معیشت، سرمایہ کاری، دفاعی تعاون اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے اس بات پر زور دیا کہ خطے میں امن و استحکام کے لیے قریبی رابطے، مشاورت اور مشترکہ حکمت عملی ناگزیر ہے۔ ملاقات کے دوران علاقائی اور عالمی سطح پر درپیش چیلنجز، اقتصادی مواقع اور مشترکہ ترقی کے امکانات کا بھی جائزہ لیا گیا۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اماراتی قیادت کی جانب سے پاکستان کی مستقل حمایت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ تعاون دونوں ممالک کے درمیان گہرے تاریخی، ثقافتی اور برادرانہ تعلقات کا مظہر ہے۔ انہوں نے اس امر کو سراہا کہ امارات نے پاکستان میں معاشی و سماجی ترقی کے مختلف منصوبوں میں تعمیری کردار ادا کیا، جس سے عوامی سطح پر بھی تعلقات مضبوط ہوئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات خوشگوار اور مثبت ماحول میں ہوئی جس میں دونوں جانب سے دوطرفہ شراکت داری کو نئی جہتیں دینے کے عزم کا اظہار کیا گیا، پاکستان اور امارات کے درمیان دیرینہ تعلقات محض سفارتی سطح تک محدود نہیں بلکہ دفاع، تجارت، سرمایہ کاری، توانائی اور افرادی قوت کے شعبوں تک پھیلے ہوئے ہیں جو مستقبل میں مزید وسعت اختیار کریں گے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار
نائب وزیر اعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان آسیان ریجنل فورم کے ذریعے علاقائی امن، استحکام اور تعاون کے لیے پرعزم ہے اور مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے فعال سفارتی کردار جاری رکھا ہوا ہے۔
فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں آسیان ریجنل فورم کے وزارتی اجلاس سے خطاب میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کے لیے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہو ئے ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ تمام فریق تحمل کا مظاہرہ کریں اور سفارت کاری کے ذریعے مسائل حل کریں۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ جموں و کشمیرکے تنازع کا حل ہی جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کی بنیاد ہے، بھارت کا سندھ طاس معاہدہ معطل کرنا تشویش ناک اور اشتعال انگیز اقدام ہے۔
اسحاق ڈار نے فلسطینی عوام کے حق خودارادیت کے لیے غیرمتزلزل حمایت کا اعادہ کیا اور کہا کہ افغان سرزمین سے دہشت گردی پاکستان کے لیے سنگین خطرہ ہے۔