سندھ اسمبلی میں خطاب میں وزیر اطلاعات سندھ نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ بات چیت سے مسائل حل ہوں گے، جمہوریت میں احتجاج کا حق سب کو حاصل ہے، احتجاج کی آڑ میں عوام کو تکلیف دینے کا اختیار کسی کو نہیں، انہوں نے ایوان میں احتجاج کیا کسی نے نہیں روکا۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے سابق رکن جماعت اسلامی عبدالرشید کے پولیس پر پتھراؤ کی ویڈیو چلادی اور کہا کہ یہ کونسا قانون ہے کہ آپ پولیس پر حملہ کرو اور کارروائی نہ ہو۔ سندھ اسمبلی میں خطاب میں شرجیل میمن نے کہا کہ جماعت اسلامی کے سابق رکن صوبائی اسمبلی عبدالرشید پولیس کو پتھر مارنے کا کہہ رہے ہیں، دنیا کا کونسا قانون آپ کو پولیس کو پتھر مارنے کا کہتا تھا۔ وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی آزاد اظہار رائے پر یقین رکھتی ہے، لیکن یہ نہیں ہوسکتا کہ جب دل چاہے کوئی جماعت شہر کی مرکزی شاہراہ پر دھرنا دے دے، جماعت اسلامی کے شارع فیصل پر جلسے کی وجہ سے لوگوں کو مشکلات ہوئیں، ہفتے کےروز جماعت کے کارکن ریڈ زون میں داخل ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ پولیس پر پتھراؤ کیا تو پولیس کو مجبوراً شیلنگ کرنا پڑی، ہم چاہتے ہیں کہ بات چیت سے مسائل حل ہوں گے، جمہوریت میں احتجاج کا حق سب کو حاصل ہے۔ صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ احتجاج کی آڑ میں عوام کو تکلیف دینے کا اختیار کسی کو نہیں، انہوں نے ایوان میں احتجاج کیا کسی نے نہیں روکا۔ اُن کا کہنا تھا کہ اگر سب کو روڈ بند کرنے کی اجازت دے دی تو عوام کہاں جائے گی، آپ نے شارع فیصل پر احتجاج کیا آپ نے اجازت نہیں لی۔ شرجیل میمن نے یہ بھی کہا کہ آپ کو جو احتجاج کرنا ہے کریں ہم آپ کو جگہ دے دیتے ہیں، اسمبلی کے باہر احتجاج کے دن بھی انتظامیہ ان سے رابطے میں تھی، انتظامیہ نے ان سے کہا ریڈ زون میں احتجاج نہ کریں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: شرجیل میمن نے احتجاج کی کہا کہ نے کہا

پڑھیں:

نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر

ویب ڈیسک : امیر العظیم کے انتقال کے بعد امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے نذیر احمد جنجوعہ کو قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر کردیا۔

 نذیر احمد جنجوعہ نے قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان کا حلف اٹھا لیا۔

 اس سے قبل نذیر احمد جنجوعہ مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل تھے۔

متعلقہ مضامین

  • بارشوں کے پانی نے لاہور انتظامیہ کی پول کھول دی‘ اقبال ٹاﺅن اور جوہر ٹاﺅن میں مرکزی شاہراﺅں پر شگاف پڑگئے
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کالم نگار کو بیوروکریسی کے بارے میں مبینہ ریمارکس پر نوٹس صرف مؤقف حاصل کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا، اس پر کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں این سی سی آئی کی بریفنگ
  • اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ، مرکزی بینک کے ذخائر 17.25 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
  • سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، شرجیل میمن