تقریب سے خطاب میں وفاقی وزیر تعلیم نے جاگیردارانہ نظام کو بڑی رکاوٹوں میں سے ایک قرار دیا اور نشاندہی کی کہ محدود وسائل دور دراز علاقوں میں تعلیم تک رسائی کو محدود کرتے ہیں، اساتذہ کی غیر حاضری کا مسئلہ بھی تشویشناک ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیق نے نذیر حسین یونیورسٹی، کراچی میں "بیسک ایجوکیشن کمیونٹی اسکولز کے سیکھنے والوں میں ٹیچر لرننگ میٹریل/اسکول بیگز کی تقسیم" کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اپنے کلیدی خطاب میں وزیر تعلیم نے کہا کہ BECS کا مشن ہر بچے کا سکول میں داخلہ یقینی بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس اقدام کے تحت وزارت تعلیم نے کراچی میں پسماندہ بچوں کو بنیادی ضروریات فراہم کی ہیں۔ وفاقی وزیر کو بتایا گیا کہ حالیہ اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں تقریبا 25 ملین بچے اسکولوں سے باہر ہیں جب کہ صرف کراچی میں 18 لاکھ بچے اسکول سے باہر ہیں۔  مزید بتایا گیا کہ یہ مہم سب سے پہلے اسلام آباد میں 2023ء میں شروع کی گئی تھی جہاں 55 دنوں کے اندر 80 ہزار بچوں کو سکولوں میں داخل کیا گیا تھا۔

ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ اس تشویشناک صورتحال کے پیچھے کئی وجوہات ہیں۔ انہوں نے جاگیردارانہ نظام کو بڑی رکاوٹوں میں سے ایک قرار دیا اور نشاندہی کی کہ محدود وسائل دور دراز علاقوں میں تعلیم تک رسائی کو محدود کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اساتذہ کی غیر حاضری کا مسئلہ بھی تشویشناک ہے۔ وزیر نے اس بات پر زور دیا کہ قومی ترقی میں فعال کردار ادا کرنے کے لیے نوجوانوں کو تعلیم اور جدید علم سے آراستہ کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم جدید دنیا میں بقا کی کلید ہے اور اعلان کیا کہ حکومت ابتدائی مرحلے سے ہی ڈیجیٹل لرننگ کو فروغ دینے کے لیے طلبا کو کروم بکس فراہم کرنے پر بھی کام کر رہی ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: نے کہا کہ انہوں نے

پڑھیں:

حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس

سٹی 42: خصوصی مشیر وزیر اعلیٰ علی ڈارکی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا۔  جس میں علی ڈار نے داتاؒ دربار عرس کیلئے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا
صوبائی وزیر بلال یاسین، وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد شریک ہوئے ۔ سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر احسان بھٹہ، ڈپٹی کمشنر لاہور محمد علی اعجاز،ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران، ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق و دیگر شریک ہوئے ۔ 

بریفنگ میں بتایا گیا کہ حضرت داتا گنج بخش ؒ کا تین روزہ سالانہ عرس 2 تا4 اگست کو منعقد ہوگا،خطیب داتا ؒدربار مولانا ندیم مختار نے سیرت و صوفی کانفرنسز سے متعلق آگاہ کیا۔محافل، قرأت اور نعت خوانی کے مقابلوں کے انعقاد سے متعلق بریفنگ دی گئی۔
علی ڈار نے کہا داتاؒ دربار تعمیراتی منصوبہ عہد ساز اور تاریخی نوعیت کا حامل ہے،عرس میں دنیا بھر سے زائرین حاضری کی سعادت حاصل کریں گے،زیرِ تعمیر انڈر پاس اور متعلقہ سڑکیں عرس سے قبل کھولی جائیں گی۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

متعلقہ مضامین

  • کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس
  • ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری
  • لاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: ہا ئوسنگ سوسائٹیوں کے پارک، اسکول اور مسجد کی زمین فروخت نہیں کی جا سکتی
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
  • سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے:سینیٹر شیری رحمان
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا
  • ٹرمپ کے وار پاورز محدود؛ امریکی پارلیمان نے ایران جنگ روکنے کی قرارداد منظور کرلی