ڈی پی او وقار احمد نے بتایا ہے کہ دھماکا خیبر میں تھانہ باڑہ کے علاقے کڑپہ میں ہوا جس کے بعد سیکیورٹی فورسز جائے وقوع پہنچ گئیں اور واقعہ کی تفتیش شروع کردی۔ اسلام ٹائمز۔ ضلع خیبر کے علاقے باڑہ میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں راہ گیر خاتون جاں بحق ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق اس حوالے سے ڈی پی او وقار احمد نے بتایا ہے کہ دھماکا خیبر میں تھانہ باڑہ کے علاقے کڑپہ میں ہوا جس کے بعد سیکیورٹی فورسز جائے وقوع پہنچ گئیں اور واقعہ کی تفتیش شروع کردی، دھماکے میں ایک راہگیر خاتون جاں بحق ہوئی ہے۔ اطلاعات ہیں کہ دہشت گردوں کا بارودی سرنگ کے ذریعے نشانہ سیکیورٹی فورسز تھیں تاہم راہ گیر خاتون زد میں آگئی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا

فائل فوٹو 

کراچی میں جیکسن کے علاقے میں بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا۔

ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ساؤتھ اسد رضا کے مطابق 6 سالہ بچی کی لاش آج دوپہر کو جیکسن کے علاقے سے ملی تھی، ملزم کی گرفتاری کے لیے جیسے ہی پولیس پہنچی، اُس نے پولیس پر فائرنگ کردی۔

ڈی آئی جی کا کہنا ہے کہ پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ملزم ہلاک ہوگیا، جس کے پاس سے اسلحہ برآمد ہوا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کل دوپہر کو لاپتا ہوئی تھی، آج اس کی لاش ملی،  ابتدائی پوسٹ مارٹم میں بھی بچی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہوگئی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
  • مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیشن جج عبد الحکیم کاکڑ جاں بحق
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • پاکستان کے دفاع، سیکیورٹی کے شعبے میں ٹیکنالوجی کا استعمال قابل فخر ہے، وزیراعظم
  • ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا
  • مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار