سندھ حکومت کی فسطائیت کےخلاف نواب شاہ میں جماعت اسلامی نےیوم احتجاج منایا گیا
اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
نواب شاہ: جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پرکراچی میں جماعت اسلامی کے کارکنان پر وحشیایہ تشدد ، شیلنگ اور ظالمانہ کارروائیوں کے خلاف کراچی سمیت ملک بھر کی طرح نواب شاہ میں بھی یوم احتجاج منایا گیا۔جس میں کارکنان سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
مظاہرین نے لاقانونیت، بدامنی، بڑھتی ہوئی چوری، ڈکیتیوں، طویل لوڈشیڈنگ، ٹریفک جام اور تجاوزات کے مسائل کے خلاف صدائے احتجاج بلند کی۔مظاہرین کے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز تھے جن پر شہری مسائل کے فوری حل کے مطالبات درج تھے۔جبکہ فضا نعروں سے گونجتی رہی۔
اس موقع پرمقررین نے اپنے خطابات میں کہا کہ شہر کے باسی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں اور انتظامیہ کی خاموشی عوام کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے۔ اختلافِ رائے جمہوری معاشروں کا حسن ہوتا ہے اور اسے دبانے کے بجائے سنجیدگی سے سنا جانا چاہیے۔
مقررین نے مطالبہ کیا کہ عوام کو تحفظ، بجلی کی بلا تعطل فراہمی اور ٹریفک کے منظم نظام کی ضمانت دی جائے، تاکہ شہری سکون کا سانس لے سکیں۔
مظاہرین کا مؤقف تھا کہ کراچی میں پُرامن کارکنان پر آنسو گیس کی شیلنگ اور طاقت کا استعمال افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے اس موقع پر عزم ظاہر کیا کہ وہ شہری حقوق کے تحفظ اور مسائل کے حل تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے، اور عوامی آواز کو ہر فورم پر بلند کرتے رہیں گے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے، بلاول بھٹو
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے اور ان کی خواہش ہے کہ وزیراعظم پاکستان ہی آزاد کشمیر کا وزیراعظم منتخب کرے۔آزاد کشمیر کے علاقے میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے ایک بار پھر حق حکمرانی، مالکیت اور حق روزگار کا انتخابی ایجنڈا دہراتے ہوئے کہا کہ اگر کشمیریوں نے انتخابات میں ووٹ دے کر اکثریت دلوائی تو یہ تینوں مسائل حل کردیں گے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ کشمیر میں گزشتہ چھ ماہ سے ہماری حکومت ہے اور یہاں پر جو کام کیے اُن پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ سڑکوں کی بات کرنے والوں کو پنجاب کی سڑکیں ہی ٹھیک لگتی ہیں اور کہتے ہیں کہ صوبے سے نکلتے ہی سڑکیں خراب ہیں۔ انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ رائیونڈ کو پنجاب سمجھتے ہیں کیونکہ اندرون صوبے کی حالت بہت بری ہے اور انہیں اس کی کوئی پرواہ بھی نہیں ہے۔ بلاول کا کہنا تھا کہ اب یہ چاہتے ہیں کہ وزیراعظم آزاد کشمیر کا فیصلہ اسلام آباد سے ہو اور رائیونڈ کا ایک شہر اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننے کا خواہش مند ہے۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
مزید :