افغانستان کے راشد خان نے ٹی 20 میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا اعزاز حاصل کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2026 GMT
افغانستان کے کپتان راشد خان نے پیر کے روز ٹی20 کرکٹ کی تاریخ رقم کرتے ہوئے 700 وکٹیں لینے والے پہلے بولر کا اعزاز حاصل کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: ’میں بلٹ پروف گاڑی کے بغیر باہر نہیں نکل سکتا‘، کرکٹر راشد خان کے کابل سے متعلق اہم انکشافات
یہ تاریخی کارنامہ افغانستان کے ٹی20 ورلڈ کپ میچ میں یو اے ای کے خلاف دہلی میں حاصل ہوا جب راشد خان نے یو اے ای کے محمد عرفان کو اننگز کے 16ویں اوور میں آؤٹ کیا۔ یہ ان کے اسپیل کا آخری اوور تھا۔
راشد خان میچ کے آغاز پر 699 وکٹیں لے چکے تھے اور یہ سنگ میل حاصل کرنے کے لیے انتظار کر رہے تھے۔ انہوں نے پچھلے ہفتے جنوبی افریقہ کے خلاف وکٹیں نمبر 698 اور 699 حاصل کی تھیں۔
راشد خان نے 20 گیندوں پر صرف 17 رنز دیے۔ محمد عرفان ریورس سوئپ کھیلنے کی ناکام کوشش میں ہٹ وکٹ ہوئے۔
اگرچہ رشید خان نے یہ سنگ میل حاصل کر لیا انہوں نے جشن معتدل رکھا کیونکہ افغانستان کو سپر 8 مرحلے میں پہنچنے کے لیے مزید جیت اور دیگر نتائج کی ضرورت ہے۔
مزید پڑھیے: افغان کرکٹ ٹیم کے کپتان راشد خان نے دوسری شادی کرلی، تصاویر وائرل
ٹی20 کرکٹ میں وکٹیں لینے کے لحاظ سے رشید خان دیگر بولرز سے بہت آگے ہیں۔ ریٹائرڈ ویسٹ انڈیز آل راؤنڈر ڈوائن براوو 631 وکٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ ویسٹ انڈیز کے ہی سنیل نارائن 613 وکٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔
مزید پڑھیں: ’کلین بولڈ ہوکر ریویو لینے والے دنیا کے پہلے کھلاڑی‘، افغان کپتان راشد خان کا مذاق بن گیا
اگرچہ سنہ 2023 میں پیٹھ کے آپریشن کے بعد راشد خان کی فارم میں کمی آئی تھی لیکن انہوں نے حال ہی میں ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں 5 وکٹیں لے کر اپنی کلاس ثابت کی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
افغانستان راشد خان راشد خان کی 700 وکٹیں راشد خان کی ٹی 20 میں 700 وکٹیں.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: افغانستان راشد خان کی 700 وکٹیں راشد خان کی ٹی 20 میں 700 وکٹیں
پڑھیں:
عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت 100 ڈالر سے تجاوز، مزید اضافے کا خدشہ
اسلام آباد: مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جہاں برینٹ کروڈ پہلی بار 100 ڈالر فی بیرل کی سطح عبور کر گیا، جبکہ امریکی خام تیل بھی 90 ڈالر فی بیرل سے اوپر پہنچ گیا۔
تازہ عالمی مارکیٹ رپورٹس کے مطابق خطے میں جاری غیر یقینی صورتحال اور سپلائی میں ممکنہ رکاوٹوں کے خدشات نے خام تیل کی قیمتوں کو نئی بلند ترین سطح پر پہنچا دیا ہے۔
ماہرین توانائی کا کہنا ہے کہ اگر مشرق وسطیٰ کی صورتحال مزید کشیدہ ہوئی اور تیل کی ترسیل متاثر ہوئی تو برینٹ کروڈ کی قیمت 120 ڈالر فی بیرل تک پہنچ سکتی ہے۔
تیل کی قیمتیں کیوں بڑھ رہی ہیں؟
تجزیہ کاروں کے مطابق ایران سے تیل کی سپلائی متاثر ہونے کے خدشات، بحیرہ احمر میں حوثیوں کی جانب سے بحری سرگرمیوں میں رکاوٹ اور اہم تجارتی راستوں پر بڑھتے ہوئے خطرات نے عالمی توانائی مارکیٹ کو شدید دباؤ میں ڈال دیا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ایران کے اہم آئل ٹرمینل جزیرہ خارگ کو کسی بھی ممکنہ نقصان یا تیل کی صنعت میں ہڑتال کی صورت میں عالمی سطح پر سپلائی مزید متاثر ہو سکتی ہے، جس سے قیمتوں میں مزید تیزی آنے کا امکان ہے۔
پاکستان پر کیا اثر پڑ سکتا ہے؟
توانائی ماہرین کے مطابق اگر عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت اسی رفتار سے بڑھتی رہی تو پاکستان میں بھی پیٹرول، ڈیزل اور دیگر پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی ہونے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ ٹرانسپورٹ، بجلی کی پیداوار، صنعتی لاگت اور مہنگائی پر بھی اس کے اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔
ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ عالمی تیل منڈی میں جاری غیر یقینی صورتحال برقرار رہی تو نہ صرف توانائی کی قیمتیں مزید بڑھ سکتی ہیں بلکہ عالمی معیشت اور سپلائی چین بھی شدید دباؤ کا شکار ہو سکتی ہے۔