بلوچستان انٹر لوپ وہیل چیئر قائداعظم ٹرافی کی چیمپئن بن گئی
اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
فیصل آباد: بلوچستان انٹرلوپ وہیل چیئر قائداعظم ٹرافی کی چیمپئن کی بن گئی۔ فائنل میں بلوچستان نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے گلگت بلتستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔تیسری پوزیشن کے میچ میں سندھ نے آزاد کشمیر کو 28 رنز سے شکست دی۔
فیصل آباد کے بوہڑاں والی گراؤنڈ میں کھیلے گئے انٹرلوپ قائد اعظم ٹرافی کے فائنل میں بلوچستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ گلگت بلتستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 193 رنز بنائے۔ احمد یار 65 اور ساجد خان 33 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹرز رہے۔
گلگت بلتستان کے دیئے گئے 194 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بلوچستان کے بیٹرز نے جارحانہ انداز اپنایا اور صرف 16 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ اسکور مکمل کرلیا۔ محمد فیض نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 48 گیندوں پر 92 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی، جبکہ مبین اقبال نے 34 گیندوں پر 63 رنز بنا کر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ گلگت بلتستان کی جانب سے احمد یار ایک وکٹ حاصل کرسکے۔
تیسری پوزیشن کے میچ میں سندھ نے آزاد کشمیر کو 28 رنز سے شکست دی۔ بارش اور خراب موسم کے باعث میچ کو 10 اوورز تک محدود کردیا گیا تھا۔ سندھ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 وکٹوں کے نقصان پر 118 رنز اسکور کیے، جواب میں آزاد کشمیر کی ٹیم 2 وکٹوں پر 90 رنز تک محدود رہی۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: گلگت بلتستان
پڑھیں:
وفاقی جماعتوں کے تمام مرکزی قائدین گلگت بلتستان انتخابات میں متحرک
استحکام پاکستان پارٹی کے مرکزی قائدین بھی متحرک ہیں۔ نون لیگ کے قائد میاں نواز شریف بھی گلگت بلتستان پہنچ گئے ہیں۔ یاد رہے کہ گلگت بلتستان کے عام انتخابات کیلئے پولنگ 7 جون کو ہو گی۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان الیکشن کی تاریخ کے آخری ہفتے میں انتخابی مہم زروں پر پہنچ گئی ہے، وفاقی جماعتوں کے تقریباً تمام مرکزی قائدین گلگت بلتستان پہنچ گئے ہیں اور اپنے اپنے امیدواروں کی انتخابی مہم میں حصہ لے رہے ہیں۔ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو اور آصفہ بھٹو زرداری نے سکردو میں جلسہ سے خطاب کیا۔ پیپلزپارٹی کے دیگر قائدین قمر زمان کائرہ، ندیم افضل چن، چوہدری منظور پہلے ہی گلگت بلتستان میں ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں۔ ادھر وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام، خواجہ سعد رفیق بھی جی بی میں موجود ہیں۔ استحکام پاکستان پارٹی کے مرکزی قائدین بھی متحرک ہیں۔ نون لیگ کے قائد میاں نواز شریف بھی گلگت بلتستان پہنچ گئے ہیں۔ یاد رہے کہ گلگت بلتستان کے عام انتخابات کیلئے پولنگ 7 جون کو ہو گی۔