امریکا:بھارتی طالب علم کی لاش برآمد،6 روز سے لاپتا تھا
اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
نئی دہلی: امریکا کی کیلیفورنیا میں زیر تعلیم 22 سالہ بھارتی طالب علم ساکیت سری نواسیاکی لاش مل گئی ہے۔
اطلاعات کے مطابق کرناٹک کے رہنے والے ساکیت سری نواسیا یونیورسٹی آف کیلیفورنیا، برکلے میں کیمیکل اور بائیو مالیکولر انجینئرنگ میں ماسٹر ڈگری کر رہے تھے۔
انہیں آخری بار 9 فروری کو کیمپس سے تقریباً ایک کلومیٹر کے فاصلے پر دیکھا گیا تھا، جس کے بعد جھیل انزا اور برکلے ہلز کے علاقوں میں انہیں تلاش کیا گیا۔
سان فرانسسکو میں بھارتی قونصل خانے نے تصدیق کی کہ مقامی حکام نے ان کی لاش برآمد کر لی ہے اور یقین دہانی کرائی ہے کہ ان کی باقیات کو جلد از جلد ہندوستان واپس بھیجنے کے لیے تمام ضروری مدد فراہم کی جائے گی۔
قونصلیٹ نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ یہ بتاتے ہوئے انتہائی دکھ ہو رہا ہے کہ مقامی پولیس نے لاپتا بھارتی طالب علم ساکیت سری نواسیا کی لاش ملنے کی تصدیق کر دی ہے۔
ہم اس مشکل وقت میں ان کے اہل خانہ اور چاہنے والوں سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔
قونصل خانہ خاندان کو تمام ضروری مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے، جس میں مقامی حکام کے ساتھ رابطہ کاری اور جلد از جلد میت کی بھارت واپسی کا بندوبست کرنا شامل ہے۔
قونصل خانے نے مزید کہا کہ اس کے اہلکار خاندان کے ساتھ براہ راست رابطے میں ہیں اور تمام ضروری رسمی کارروائی میں ان کی مدد کریں گے۔
سرچنگ کے دوران یونیورسٹی کیمپس سے کافی دور ٹلڈن ریجنل پارک کے قریب ایک گھر کے پاس سے سرینواسیا کے پاسپورٹ اور لیپ ٹاپ پر مشتمل ایک بیگ بھی ملا ہے۔
ویب ڈیسک
Faiz alam babar
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کی لاش
پڑھیں:
سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
ممبئی: سلمان خان بیان ایک بار پھر سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گیا ہے۔ بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے بھارت میں طلباء کے احتجاج پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بہتر تعلیمی نظام کے لیے نوجوانوں کی آواز سنی جانی چاہیے اور اس معاملے کو سیاسی رنگ دینے سے گریز کیا جائے۔
سلمان خان نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ ابتدا میں یہ ایک پرامن تحریک تھی، تاہم بعد میں اس کا پرتشدد رخ اختیار کرنا افسوسناک ہے۔ انہوں نے احتجاج کے دوران متاثر ہونے والے طلباء اور ان کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار بھی کیا۔
اداکار نے کہا کہ پیپر لیک جیسے معاملات انتہائی سنجیدہ نوعیت کے ہیں اور انہیں فوری توجہ کی ضرورت ہے۔ ان کے مطابق یہ خوش آئند بات ہے کہ طلباء بہتر تعلیمی نظام کے مطالبے کے لیے متحد ہوئے، جبکہ والدین نے بھی ان کی جدوجہد میں بھرپور ساتھ دیا۔
سلمان خان بیان میں مزید کہا گیا کہ طلباء نے اپنے عزم، محنت اور خلوص سے ثابت کیا ہے کہ وہ تعلیم حاصل کر کے ملک کے روشن مستقبل میں کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے نوجوانوں کے جذبے، ہمت اور تعلیم سے وابستگی کو قابلِ تعریف قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہی نسل مستقبل میں ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گی۔
بالی ووڈ اسٹار نے زور دیا کہ طلباء کے مطالبات کو سیاسی تنازع نہ بنایا جائے کیونکہ یہ معاملہ براہِ راست تعلیمی نظام اور طلباء کے مستقبل سے جڑا ہوا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ حکومت بھی اس معاملے کا مثبت حل نکالے گی اور تعلیمی نظام کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کرے گی۔
سلمان خان نے اپنے پیغام کے اختتام پر دعا کی کہ علم حاصل کرنے والے تمام طلباء اپنی منزل حاصل کریں اور ملک میں ایسا تعلیمی ماحول قائم ہو جہاں میرٹ، شفافیت اور انصاف کو اولین ترجیح دی جائے۔