Jasarat News:
2026-07-24@03:59:17 GMT

برطانوی شہری نے 20 ہزار گھروں کو بجلی سے محروم کردیا

اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2026 GMT

برطانوی شہری نے 20 ہزار گھروں کو بجلی سے محروم کردیا

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

لندن : برطانوی شہری نے ہائی وولٹیج بجلی کے ٹاور پر چڑھ کر ہزاروں گھروں کو بجلی سے محروم کردیا۔
عالمی میڈیا کے مطابق برطانیہ کے علاقے بریگ ہاو¿س میں ایک شخص ہائی وولٹیج بجلی کے ٹاور پر چڑھ گیا، جس کے نتیجے میں ہزاروں گھروں کی بجلی معطل ہوگئی۔ اعلیٰ حکام کے مطابق یارک شائر میںمذکورہ دل دہلا دینے والا واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور انتظامیہ کی امدادی ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچ گئیں۔ مذکورہ حوالے سے عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ مذکورہ واقعہ صبح کے اوقات میں ملزم ذاتی اور گھریلو مسائل پر ذہنی دباو¿ کا شکار تھا۔ متعلقہ اداروں کی سر توڑ کوششوں کے بعد بالآخر وہ شخص 2 گھنٹے بعد نیچے ا±تر آیا، جس سے حراست میں لے لیا گیا، خوش قسمتی سے واقعے میں وہ زخمی نہیں ہوا۔ مذکورہ خطرناک صورتحال کے باعث ارد گرد کے تقریباً 20 ہزار گھروں کی بجلی منقطع ہوگئی۔
یہ بات بھی علم میں رہے کہ اس سے بیشتر بھی 2017 ءمیں ہٹن لنکاشائر میں ایک شخص کو بجلی کے ٹاور سے 60 فٹ کی بلندی پر لٹکتے دیکھا گیا تھا۔

محمد ایوب.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

بجلی، گیس، پانی، پیٹرول سمیت ہر شعبے میں ٹیکس وصول کیے جا رہے ہیں، شاداب نقشبندی

سربراہ پاکستان سنی تحریک نے کہا کہ وقت کا تقاضا ہے کہ عوام کو مہنگائی، بے روزگاری اور بنیادی سہولیات کے بحران سے نجات دلانے کے لیے فوری، سنجیدہ اور مؤثر اقدامات کیے جائیں تاکہ عوام کا اعتماد بحال ہو اور ملک معاشی استحکام کی جانب گامزن ہو سکے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ گیس، بجلی اور پانی کی مسلسل قلت، بڑھتی ہوئی مہنگائی اور حکومتی معاشی پالیسیاں عوام کے لیے شدید پریشانی کا باعث بن چکی ہیں، حکمران طبقہ تاجروں، کسانوں، مزدوروں اور عام شہریوں کو معاشی ریلیف اور سہولیات فرام کرنے میں بے بس ہے۔ ان کیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت سے جاری ایک بیان میں کیا۔ محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بار بار ہونے والے اضافے نے نہ صرف شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کیا ہے بلکہ معیشت کو بھی عدم استحکام سے دوچار کر دیا ہے، بازاروں میں سناٹے تاجر بھی پریشان حال ہیں، حکمرانوں کے پاس تاحال ایسی عوام دوست معاشی پالیسی دکھائی نہیں دے رہی جو مہنگائی پر قابو پا سکے اور عام آدمی کو حقیقی سہولت فراہم کرے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو چاہیئے کہ دعووں اور اعلانات کے بجائے عملی اقدامات کرے، عوام کی بنیادی ضروریات کی فراہمی کو یقینی بنائے اور معاشی استحکام کے لیے بڑے، مؤثر اور دیرپا فیصلے کرے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت اور آئین کا بنیادی مقصد عوام کو باعزت، محفوظ اور خوشحال زندگی فراہم کرنا ہے، حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ شہریوں کو معیاری تعلیم، بہترین طبی سہولیات، روزگار کے مواقع، معاشی استحکام اور بنیادی ضروریات کی فراہمی یقینی بنائے، عوام کو مہنگائی، بے روزگاری اور غربت سے نجات دلانے کے لیے مؤثر اور عوام دوست پالیسیاں اختیار کی جائیں، حقیقی جمہوریت اسی وقت مضبوط ہوتی ہے جب آئین کی بالادستی، قانون کی مساوی حکمرانی اور عوامی فلاح و بہبود کو اولین ترجیح دی جائے۔

متعلقہ مضامین

  • سابق گورنر چودھری سرور کے بیٹے انس برطانیہ کے وزیر تجارت نامزد
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، شہری پھٹ پڑے
  • معاشی سرگرمیوں میں تیزی، کے الیکٹرک صنعتی صارفین کا بجلی استعمال ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • بجلی، گیس، پانی، پیٹرول سمیت ہر شعبے میں ٹیکس وصول کیے جا رہے ہیں، شاداب نقشبندی
  • امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی
  • مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم
  • موسلادھار بارش سے اربن فلڈنگ، سڑکیں دریا بن گئیں، گھروں میں پانی داخل
  • حملہ ہوا تو خلیج میں امریکہ سے منسلک پلوں اور بجلی گھروں کو نشانہ بنائیں گے، ایران
  • رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے، بلاول بھٹو