data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

نیویارک:سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس (ٹوئٹر سابقہ) کی سروس پیر کی صبح متعدد ممالک میں اچانک متاثر ہوگئی جس کے باعث صارفین کو ایپ اور ویب سائٹ استعمال کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

صارفین نے سوشل میڈیا کے دیگر پلیٹ فارمز پر شکایات کرتے ہوئے بتایا کہ ویب سائٹ کھولنے پر صرف کمپنی کا لوگو ظاہر ہو رہا تھا جبکہ مواد لوڈ نہیں ہو رہا تھا۔ کئی صارفین لاگ اِن نہ ہونے، ٹائم لائن ریفریش نہ ہونے اور پیغامات نہ بھیجنے جیسے مسائل کی نشاندہی بھی کرتے رہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق سروس میں خرابی کا آغاز مقامی وقت کے مطابق پیر کی صبح ہوا، جس کے بعد مختلف خطوں سے مسائل کی رپورٹس موصول ہونا شروع ہوئیں، کمپنی کی جانب سے تاحال خرابی کی وجہ، متاثرہ علاقوں کی مکمل تفصیل یا مسئلہ حل ہونے کے متوقع وقت سے متعلق کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔

ڈیجیٹل ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر استعمال ہونے والے بڑے پلیٹ فارمز میں عارضی تعطل اکثر سرور یا نیٹ ورک سے متعلق تکنیکی خرابیوں کے باعث پیش آتا ہے لیکن جب تک کمپنی تکنیکی تفصیلات جاری نہ کرے حتمی وجہ بتانا ممکن نہیں ہوتا۔

صارفین نے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ سروس جلد بحال کی جائے کیونکہ پلیٹ فارم دنیا بھر میں خبروں، کاروباری روابط اور عوامی رابطے کے لیے بڑے پیمانے پر استعمال کیا جاتا ہے۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

موبائل کال اور انٹرنیٹ پیکجز مہنگے، صارفین پر نیا مالی بوجھ

اسلام آباد: موبائل انٹرنیٹ پیکجز مہنگے ہونے سے ملک بھر کے لاکھوں موبائل صارفین کو اضافی اخراجات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے جاری کردہ تازہ تفصیلات کے مطابق مختلف موبائل کمپنیوں کے متعدد کال، ہائبرڈ اور ڈیٹا پیکجز کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ کیا گیا ہے۔

پی ٹی اے کے مطابق مختلف موبائل آپریٹرز کے 15 مقبول ہائبرڈ اور ڈیٹا اونلی پیکجز کی قیمتوں میں 33 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد صارفین کو پہلے کے مقابلے میں زیادہ رقم ادا کرنا ہوگی۔

جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ماہانہ کال اور ڈیٹا پیکجز کی قیمتوں میں 500 روپے تک اضافہ کیا گیا ہے، جبکہ 15 روزہ پیکجز اب 300 روپے تک مہنگے ہو گئے ہیں۔

اسی طرح ہفتہ وار ہائبرڈ پیکجز کی قیمت میں 130 روپے تک اضافہ کیا گیا ہے، جبکہ تین روزہ پیکجز 21 روپے، دو روزہ پیکجز 20 روپے اور ایک روزہ ہائبرڈ پیکجز 5 روپے تک مہنگے کر دیے گئے ہیں۔

پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ صارفین کی سہولت کے لیے تمام نئی ٹیرف تفصیلات ادارے کی ویب سائٹ پر جاری کر دی گئی ہیں، جہاں مختلف موبائل کمپنیوں کے کال اور انٹرنیٹ پیکجز، ان کی مدت، قیمت اور دستیاب سہولیات کا بآسانی موازنہ کیا جا سکتا ہے۔

اتھارٹی کے مطابق اس اقدام کا مقصد ٹیلی کام شعبے میں شفافیت کو فروغ دینا اور صارفین کو مختلف موبائل کمپنیوں کے پیکجز سے متعلق درست اور مکمل معلومات فراہم کرنا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ موبائل اور انٹرنیٹ خدمات کی قیمتوں میں اضافے سے طلبہ، فری لانسرز، آن لائن کاروبار کرنے والے افراد اور روزمرہ انٹرنیٹ استعمال کرنے والے صارفین کے ماہانہ اخراجات میں مزید اضافہ ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ مضبوط معاشی شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے، عرفان سومرو
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • کیا فواد خان نے بھی سرجری کروالی؟ نئی تصاویر پر سوشل میڈیا پر بحث
  • معاشی سرگرمیوں میں تیزی، کے الیکٹرک صنعتی صارفین کا بجلی استعمال ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • لاہور میں موسلا دھار بارش، سڑکیں زیر آب، معمولات زندگی متاثر
  • میڈ اِن پاکستان الیکٹرک گاڑی کی مارکیٹ میں آمد جلد متوقع، بی وائی ڈی نے اہم اعلان کردیا
  • طوفانی سیلاب سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں، حکومت فوری اقدامات اٹھائے، کاظم میثم
  • موبائل کال اور انٹرنیٹ پیکجز مہنگے، صارفین پر نیا مالی بوجھ
  • مصنوعی مٹھاس دماغی صحت کے لیے خطرہ؟ نئی تحقیق میں یادداشت متاثر ہونے کا اشارہ