Jasarat News:
2026-07-24@00:59:40 GMT

بھارت کے مفتی اعظم شیخ ابوبکرکی نریندر مودی سے ملاقات

اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

نئی دہلی: بھارت کے مفتی اعظم شیخ ابوبکر احمد عرف کانتھاپورم اے پی ابوبکر مسلیار نے نئی دہلی میں وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔

ملاقات میں مفتی نے بھارت میں مسلمانوں پر مظالم اور ان کو درپیش مسائل پر گفتگو کی جبکہ سماجی، انسانی، تعلیمی اور ترقیاتی امور کے ساتھ ساتھ اقلیتی فلاح و بہبود اور اہم بین الاقوامی پیش رفت پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ ملاقات باہمی خیر سگالی اور تعمیری مکالمے کی فضا میں منعقد ہوئی۔ وزیر اعظم نے مفتی اعظم کی قیادت میں ملک بھر میں جاری تعلیمی اور سماجی بہبود کی سرگرمیوں کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ سماجی ہم آہنگی، تعلیم کے فروغ اور انسانی خدمت کے میدان میں کی جانے والی کاوشیں نہ صرف ملک کے اندر مثبت اثر ڈال رہی ہیں بلکہ عالمی سطح پر بھی بھارت کی شبیہ کو مستحکم کر رہی ہیں۔

وزیر اعظم کے مطابق مفتی اعظم کی سماجی اور ثقافتی سرگرمیاں بین الاقوامی سطح پر بھارت کے وقار میں اضافہ کا باعث بن رہی ہیں۔

ملاقات کے دوران حالیہ کیرالہ دورے کا بھی ذکر ہوا، جو ”ود ہیومینٹی“ کے عنوان سے منعقد کیا گیا تھا۔ اس موقع پر گرینڈ مفتی نے مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے افراد کے مسائل سنے تھے، جنہیں انہوں نے وزیر اعظم کے سامنے پیش کیا۔

انہوں نے آنے والے ماہِ رمضان کے حوالے سے اپنا خصوصی پیغام بھی پیش کیا اور ملک میں امن، بھائی چارے اور یکجہتی کے فروغ پر زور دیا۔

 گفتگو میں جامع اور ہمہ گیر ترقی کی ضرورت پر اتفاق کیا گیا، جس میں تمام طبقات اور برادریوں کو شامل کیا جائے۔

اس کے ساتھ اقتصادی ترقی کے ساتھ ساتھ انسانی ترقی کے اشاریوں اور خوشحالی کے پیمانوں کو بھی اہمیت دینے پر زور دیا گیا۔

 وسائل کی منصفانہ تقسیم، آبادی کے تناسب اور علاقائی توازن کو مدنظر رکھتے ہوئے پالیسی سازی کی اہمیت بھی زیر بحث آئی۔

اجلاس میں وقف امور اور ایس آئی آر سے متعلق خدشات پر بھی بات چیت کی گئی۔ تاریخی مساجد اور اسلامی ورثے کی عمارتوں کے تحفظ کے مسئلے کو بھی اٹھایا گیا، جس پر وزیر اعظم نے مثبت غور و فکر کی یقین دہانی کرائی۔

 اس کے علاوہ مولانا آزاد نیشنل فیلوشپ سمیت اقلیتی طلبہ کے لیے تعلیمی اسکیموں کی بحالی اور علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے ملپورم مرکز کی ترقی پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔

مفتی اعظم نے اقلیتی برادریوں اور مرکزی حکومت کے درمیان قریبی تعاون کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ باہمی اعتماد اور مکالمہ ہی پائیدار ترقی کی بنیاد ہے۔

 اس ملاقات میں جمعیت العلماء کے سیکرٹری پیرود عبدالرحمن سکافی اور ایس وائی ایس کے صدر ڈاکٹر محمد عبدالحکیم اظہری بھی موجود تھے۔

ویب ڈیسک Faiz alam babar.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: مفتی اعظم

پڑھیں:

وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال

وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال WhatsAppFacebookX 0 23 July, 2026 سب نیوز

اسلام آباد(آئی پی ایس ) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چین کی معروف کمپنی فیمسن کے چیف ایگزیکٹو افسر جیک چین کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی، جس میں پاکستان میں غذائی تحفظ، جدید زرعی ٹیکنالوجی اور فوڈ اسٹوریج کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم نے چینی وفد کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین مثالی دوست ہیں، جن کے درمیان معاشی شراکت داری اور دوستانہ تعلقات وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان بزنس ٹو بزنس تعاون سے یہ دوستی مزید مستحکم ہوگی۔شہباز شریف نے فیمسن کی جانب سے پاکستان میں اجناس کے اسٹوریج مراکز کو جدید اسٹیٹ آف دی آرٹ مراکز میں تبدیل کرنے کے منصوبے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس سے زرعی شعبے میں جدید ٹیکنالوجی متعارف ہوگی، غذائی تحفظ میں بہتری آئے گی اور تجارتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ان منصوبوں میں پاکستان کی افرادی قوت کی ہنرمندی اور پیشہ ورانہ تربیت کو بھی شامل کیا جائے تاکہ مقامی افرادی قوت جدید زرعی ٹیکنالوجی سے مستفید ہو سکے۔فیمسن کے چیف ایگزیکٹو جیک چین نے پرتپاک میزبانی پر وزیراعظم اور حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بتایا کہ وزیراعظم کے حالیہ دور چین کے دوران ہونے والی ملاقات کے نتیجے میں وہ پاکستان آئے ہیں تاکہ غذائی تحفظ سے متعلق قابلِ عمل منصوبوں کو آگے بڑھایا جا سکے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookX پچھلی خبرپراسیکیوٹر جنرل کی تعیناتی اسلام آباد بار سے ہو گی:اعظم نذیر تارڑ اگلی خبرلاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: ہا ئوسنگ سوسائٹیوں کے پارک، اسکول اور مسجد کی زمین فروخت نہیں کی جا سکتی پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید... صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2026, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • کلچر کب تہذیب بنتا ہے
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
  • سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے:سینیٹر شیری رحمان
  • مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا