فورٹ منرو، آئی ایس او جنوبی پنجاب ریجن کے زیراہتمام ضلعی مسئولین کیلئے تربیتی ورکشاپ کا اہتمام
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2026 GMT
ورکشاپ کے پہلے روز نشست سے حجتہ الاسلام والمسلمین علامہ اسد رضا نقوی نے شرکائے ورکشاپ سے نظریہ ولایتِ فقیہ کے عنوان پر گفتگو کی اور برادران کے سوالات و شبہات کے جوابات دیئے۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان جنوبی پنجاب ریجن کی جانب سے ضلعی مسئولین ورکشاپ و ضلع ملتان کی جانب سے سفیرانِ نور ٹور بمقام فورٹ منرو کا آغاز ضلع ڈی جی خان میں شہداء کی قبور پر اسکائوٹ سلامی سے کیا گیا، جس سے رکن ذیلی نظارت ڈی جی خان سید انعام زیدی نے آئی ایس او کے تاریخی پسِ منظر پر روشنی ڈالی، اختتام پر شہدا کی قبور پر حاضری دی بالخصوص شہدائے مسجد خدیجتہ الکبری کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی، ورکشاپ کے پہلے روز نشست سے حجتہ الاسلام والمسلمین علامہ اسد رضا نقوی نے شرکائے ورکشاپ سے نظریہ ولایتِ فقیہ کے عنوان پر گفتگو کی اور سوالات و شبہات کے جوابات دیئے۔
ضلعی مسئولین ورکشاپ کے دوسرے روز نماز فجر کی ادائیگی کے بعد شرکاء نے دعائے عہد کی تلاوت کی۔ اس کے بعد جسمانی چستی اور نظم و ضبط کو فروغ دینے کے لیے باقاعدہ ورزش سیشن منعقد کیا گیا، اس کے بعد اسکائوٹ سلامی لی گئی، جس نے اجتماع کے ماحول کو مزید منظم، پرجوش اور باوقار بنا دیا۔ ورکشاپ کے دوسرے روز نشست میں سابقہ مرکزی صدر سید فخر نقوی نے شرکائے ورکشاپ کو آئی ایس او کے دستور پر تفصیلی بریفنگ دی اور تنظیم کے تمام تر پہلووں پر روشنی ڈالی۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
وزیراعظم شہباز شریف نے تیزی سے بڑھتی آبادی کو ملک کے لیے چیلنج قرار دے دیا۔وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت ملک میں بہبود آبادی کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے نیشنل پاپولیشن کونسل کا اجلاس جلد از جلد بلانے کی ہدایت کی۔شہباز شریف نے کہا کہ تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی ملک کے لیے سب سے بڑا چیلنج ہے، آبادی پر قابو پانے کیلئے اقدامات اور بہبود آبادی کو قومی فریضہ سمجھا جانا چاہیے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آبادی میں توازن ہی پائیدار قومی ترقی کی ضمانت ہے، آبادی کی منصوبہ بندی کو قومی ترقی اور معاشی استحکام سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے، بہبود آبادی اقدامات سے متعلق صوبوں کے ساتھ روابط اور ہم آہنگی مزید بہتر بنائی جائے، بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کے مؤثر عوامی آگہی مہم کا کلیدی کردار ہے۔