دورہ آسٹریا، وزیراعظم شہباز شریف نے مصروف ترین دن گزارا
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2026 GMT
اسلامی جمہوریہ پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف اپنے اعلیٰ سطح کے وفد (ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار اور وزیر اطلاعات عطا تارڑ) کے ہمراہ دورہ آسٹریا کے دوران آج مصروف ترین دن گزارا۔
صبح وزیراعظم نے آسٹریا کے چانسلر کارل نیہامر سے خصوصی ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعاون سے متعلق متعدد یادداشتوں پر دستخط کیے گئے۔ بعد ازاں انہوں نے پاکستانی و آسٹرین بزنس کمیونٹی سے خطاب کیا۔
دوپہر کو وفد نے اقوام متحدہ ویانا سینٹر اقوام متحدہ ویانا میں کانفرنس میں شرکت کی جہاں پہنچنے پر انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل رافیل ماریانو گروسی نے مہمانوں کا استقبال کیا۔
کانفرنس سے وزیراعظم شہباز شریف، ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار اور دیگر حکام نے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے مؤقف کو اجاگر کیا۔
اختتام پر سفیر پاکستان کامران اختر ملک نے شرکاء کا شکریہ ادا کیا جبکہ بعدازاں آئی اے ای اے اور یونیڈو کے سربراہان کے ساتھ مختلف معاہدوں پر دستخط کی تقریب منعقد ہوئی جس میں وزیراعظم بھی موجود تھے۔
مصروفیات کے بعد وزیراعظم وفد سمیت ہوٹل روانہ ہوگئے جبکہ آج رات تقریباً 2 بجے وفد امریکا کیلئے روانہ ہوگا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
وزیراعظم شہباز شریف نے تیزی سے بڑھتی آبادی کو ملک کے لیے چیلنج قرار دے دیا۔وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت ملک میں بہبود آبادی کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے نیشنل پاپولیشن کونسل کا اجلاس جلد از جلد بلانے کی ہدایت کی۔شہباز شریف نے کہا کہ تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی ملک کے لیے سب سے بڑا چیلنج ہے، آبادی پر قابو پانے کیلئے اقدامات اور بہبود آبادی کو قومی فریضہ سمجھا جانا چاہیے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آبادی میں توازن ہی پائیدار قومی ترقی کی ضمانت ہے، آبادی کی منصوبہ بندی کو قومی ترقی اور معاشی استحکام سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے، بہبود آبادی اقدامات سے متعلق صوبوں کے ساتھ روابط اور ہم آہنگی مزید بہتر بنائی جائے، بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کے مؤثر عوامی آگہی مہم کا کلیدی کردار ہے۔