data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد: وفاقی وزیر تجارت جام کمال نے کہا ہے کہ پاکستان نے افغانستان کو ہر سطح پر واضح پیغام دیا ہے کہ اپنی خودمختاری اور سلامتی کو سب سے زیادہ ترجیح دی جاتی ہے، پاکستان بات چیت اور تجارت کے فروغ کا خیرمقدم کرتا ہے، لیکن دہشت گردوں کی افغانستان میں موجود محفوظ پناہ گاہوں کو ختم کیے بغیر کسی اور موضوع پر پیش رفت ممکن نہیں۔

جام کمال نے زور دیا کہ افغانستان کو اپنی سرزمین استعمال کرنے والے دہشت گرد عناصر کے خلاف مؤثر کارروائی کرنا ہوگی، کیونکہ پاکستان کی سکیورٹی پر کسی بھی قسم کا سمجھوتا ناقابلِ قبول ہے،باہمی تعلقات اور اقتصادی تعاون کے فروغ کے لیے امن اور تحفظ بنیادی شرط ہے، اور دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں کو ختم کیے بغیر اعتماد سازی ممکن نہیں۔

وزیر تجارت کا بیان افغانستان کے ساتھ دو طرفہ تعلقات میں سیکورٹی کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے اور یہ پاکستان کی خارجہ پالیسی میں داخلی سلامتی کو اولین ترجیح دینے کی واضح عکاسی ہے۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات

وزیر اعلیٰ نے انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ امجد حسین ایڈووکیٹ نے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی اور انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق ملاقات میں جی بی میں حکومت سازی، خطے کے مسائل اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • نتیجہ خیز آپریشن شعبان!
  • پاکستان ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ مضبوط معاشی شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے، عرفان سومرو
  • پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
  • ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • پاکستانی پرچم بردار جہازوں کیخلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کو قومی سلامتی کا خطرہ تصور کیا جائیگا: دفتر خارجہ
  • پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ