چیف جسٹس پاکستان سے ترک سفیر کی ملاقات‘ مشترکہ قانونی روایات پر زور
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
260217-01-12
اسلام آباد( مانیٹر نگ ڈ یسک ) چیف جسٹس پاکستان سے ترکی کے سفیر کی ملاقات ہوئی جس میں دونوں ملکوں کے درمیان مشترکہ قانونی روایات پر زور دیا گیا۔سپریم کورٹ آف پاکستان کے اعلامیے کے مطابق ڈاکٹر عرفان نذیراوغلو نے سپریم کورٹ میں جسٹس یحییٰ آفریدی سے ملاقات کی۔ملاقات میں وزارت قانون و انصاف اور وزارت خارجہ کے نمائندے بھی موجود تھے، ترکی کے آئینی عدالت کے صدر کا دورہ پاکستان مارچ 2026ء میں ہوگا۔اعلامیے کے مطابق دورے کے دوران سپریم کورٹ اور آئینی عدالت ترکی کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط متوقع ہیں، چیف جسٹس نے پاکستان اور ترکی کے دوستانہ تعلقات اور مشترکہ قانونی روایات پر زور دیا۔ملاقات میں ٹیکنالوجی، تربیت اور عدالتی تجربات کے تبادلے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا، مفاہمتی یادداشت عدالتی مکالمہ، تحقیق اور تربیت کے لیے مضبوط بنیاد فراہم کرے گا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ترکی کے
پڑھیں:
پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔
ویسٹ انڈیز کی قیادت روسٹن چیز کریں گے جبکہ جومیل واریکن کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔
اسکواڈ میں جوشوا بیشپ، تیج نارائن چندرپال، جوشوا ڈی سلوا، جسٹن گریوز، کیوم بوج، شے ہوپ، عامر جینگو، شیمار جوزف، برینڈن کنگ، کرک میک کینزی، گڈاکیش موتی، کیمو پال، کیمار روچ، جیڈن سیلز اور جومیل واریکن شامل ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز 25 جولائی سے ہوگا۔
View this post on Instagramقومی ٹیم نے آخری مرتبہ 2023 میں سری لنکا کو اس کی سرزمین پر 2-0 سے ٹیسٹ سیریز میں شکست دی تھی، تاہم اس کے بعد پاکستان مسلسل سات بیرونِ ملک ٹیسٹ میچ ہار چکا ہے۔
اس سیریز میں پاکستان کی قیادت دوبارہ بابر اعظم کر رہے ہیں جنہیں شان مسعود کی جگہ ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔