حیدرآباد میں ترقیاتی کاموں کا ایک وسیع جال بچھایا گیا ہے،ناصر شاہ
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
260217-08-15
حیدرآباد(نمائندہ جسارت)چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول زرداری کے ویژن کے مطابق عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے سلسلے میں ایک اہم ترقیاتی منصوبے کا باقاعدہ افتتاح کردیا گیا۔ صوبائی وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبے کی ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود کے لیے پیپلزپارٹی کی قیادت اور کارکنان متحد ہوکر کوششیں کررہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے حیدرآباد کے علاقے گلستان سرمست میں نئے تعمیر شدہ واٹر ٹینک (فراہمی آب کے تالاب) کے افتتاح کے موقع پر عوام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ایم این اے طارق حسین شاہ جاموٹ، میئر حیدرآباد کاشف شورو، ڈپٹی میئر صغیر قریشی کے علاوہ متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ حیدرآباد میں ترقیاتی کاموں کا ایک وسیع جال بچھایا گیا ہے، جس کے تحت متعدد اسکیمیں تکمیل کو پہنچ چکی ہیں جبکہ کئی نئے منصوبوں پر کام کا آغاز بھی عنقریب ہوگا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی حیدرآباد کے منتخب نمائندے اور عہدیدار حیدرآباد کے فلاحی منصوبوں کی منظوری اور ان پر عملدرآمد کے لیے ہر وقت سرگرم عمل ہیں۔انہوں نے وعدہ کیا کہ عوام کو ہر ممکن بنیادی سہولت فراہم کرنا ان کی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ اس موقع پر صوبائی وزیر نے پانی کے تالاب کی تعمیر میں بہترین کارکردگی دکھانے والے افسران کی کاوشوں کو بھی سراہا۔
حیدرآباد:وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ کچی آبادی کے رہائشیوں کے درمیان ملکیتی اسناد کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کررہے ہیں
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس
سٹی 42: خصوصی مشیر وزیر اعلیٰ علی ڈارکی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا۔ جس میں علی ڈار نے داتاؒ دربار عرس کیلئے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا
صوبائی وزیر بلال یاسین، وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد شریک ہوئے ۔ سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر احسان بھٹہ، ڈپٹی کمشنر لاہور محمد علی اعجاز،ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران، ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق و دیگر شریک ہوئے ۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ حضرت داتا گنج بخش ؒ کا تین روزہ سالانہ عرس 2 تا4 اگست کو منعقد ہوگا،خطیب داتا ؒدربار مولانا ندیم مختار نے سیرت و صوفی کانفرنسز سے متعلق آگاہ کیا۔محافل، قرأت اور نعت خوانی کے مقابلوں کے انعقاد سے متعلق بریفنگ دی گئی۔
علی ڈار نے کہا داتاؒ دربار تعمیراتی منصوبہ عہد ساز اور تاریخی نوعیت کا حامل ہے،عرس میں دنیا بھر سے زائرین حاضری کی سعادت حاصل کریں گے،زیرِ تعمیر انڈر پاس اور متعلقہ سڑکیں عرس سے قبل کھولی جائیں گی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی