حکومت ہر شعبے میں شفافیت یقینی بنا رہی ہے‘ محمد اورنگزیب
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
260217-08-18
اسلام آباد( مانیٹر نگ ڈ یسک ) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت ہر شعبے میں شفافیت یقینی بنا رہی ہے اور تمام معاشی اشاریے مثبت رجحان ظاہر کر رہے ہیں۔اسلام آباد میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سرکاری ملکیتی اداروں میں بہتری لانا حکومت کی ذمے داری ہے اور گزشتہ 3 برس میں ان اداروں کے خساروں میں کمی آئی ہے، مختلف شعبوں میں اصلاحات متعارف کرائی جا رہی ہیں تاکہ گورننس کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔محمد اورنگزیب نے کہا کہ 25 کروڑ کی آبادی کو حکومت براہ راست روزگار فراہم نہیں کر سکتی، اس کے لیے نجی شعبے کو فعال بنانا ہوگا، کچھ کمپنیوں کے منافع میں کمی واقع ہوئی تاہم مجموعی طور پر اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے پر توجہ دی جا رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ سرکاری اداروں میں تعینات کیے جانے والے چیئرپرسن یا چیئرمین کا تعلق نجی شعبے سے ہے تاکہ پیشہ ورانہ مہارت سے فائدہ اٹھایا جا سکے، بعض ایسے ادارے جو مسلسل خسارے میں جا رہے تھے انہیں بند کیا جا چکا ہے یا بند کرنے کا عمل جاری ہے جبکہ متاثرہ ملازمین کو پیکیج دیے گئے ہیں۔وزیر خزانہ نے مزید کہا ہے کہ حکومت نجکاری کی پالیسی پر گامزن ہے اور پاکستان انٹرنیشنل ائرلائنز اور فرسٹ ویمن بینک کی شفاف انداز میں نجکاری کی گئی، وزیر اعظم کی ہدایت ہے کہ نجکاری کے عمل کو مکمل شفافیت کے ساتھ آگے بڑھایا جائے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
آزاد کشمیر میں ڈیڑھ ماہ بعد انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
فائل فوٹوآزاد کشمیر میں ڈیڑھ ماہ بعد انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع ہوگئی، میرپور ڈویژن میں انٹرنیٹ سروس جزوی طور پر بحال ہوئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کی ہدایت پر پی ٹی اے نے انٹرنیٹ سروس کی بحالی کا عمل شروع کیا، آزاد کشمیر میں 5 جون سے انٹرنیٹ سروس معطل تھی۔
آزاد کشمیر میں امن و امان کی صورتحال کے باعث انٹرنیٹ سروس بند کی گئی تھی، چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے حکومت سے انٹرنیٹ بحال کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔