کراچی (کامرس رپورٹر) سونا، چاندی، حصص بازار میں گزشتہ روز شدید مندی رہی۔  پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 5149 پوائنٹس کی بڑی مندی ہوئی، 78 فیصد حصص کی قیمتیں کم ہوگئیں جس کے باعث سرمایہ کاروں کے 5 کھرب 77 ارب روپے ڈوب گئے۔ ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 74 ہزار 454 پر  آ گیا۔ کے ایس ای 30انڈیکس 1629.79پوائنٹس کی کمی سے 53198.

53پوائنٹس، کے ایس ای آل شئیر انڈیکس 3049.94 پوائنٹس کی کمی سے 104971.25پوائنٹس اور کے ایم آئی 30 انڈیکس 7017.29 پوائنٹس کی کمی سے 246378.79 پوائنٹس پر بند ہوا۔ کاروباری حجم گزشتہ جمعہ کی بہ نسبت 9فیصد زائد رہا اور مجموعی طور پر  77کروڑ 32لاکھ 91ہزار 012 حصص کے سودے ہوئے جبکہ کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ کار 487 کمپنیوں کے حصص تک محدود رہا جن میں 65 کے بھاؤ میں اضافہ ہوا، 378 کے داموں میں کمی اور 44 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ دوسری طرف بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 32 ڈالر کمی کے بعد 4,010 ڈالر کی سطح پر آ گئی۔ عالمی مارکیٹ میں کمی کے اثرات مقامی صرافہ بازاروں میں بھی دیکھنے میں آئے جہاں فی تولہ سونے کی قیمت 3,200 روپے گھٹ کر 5 لاکھ 23 ہزار 762 روپے ہو گئی۔ اسی طرح فی دس گرام سونے کی قیمت 2,743 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 49 ہزار 41 روپے کی سطح پر آ گئی۔ چاندی کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی، فی تولہ چاندی 55 روپے سستی ہو کر 8 ہزار 164 روپے کی سطح پر آ گئی جبکہ فی دس گرام چاندی کی قیمت 47 روپے کم ہو کر 6 ہزار 999 روپے ہو گئی۔پیر کومقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 280.66روپے پر برقرار رہی جبکہ انٹربنک میں بھی ڈالر 279.75  روپے پر مستحکم رہا۔ ایکس چینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق یورو  1پیسہ گھٹ کر 334.86 روپے اور برطانوی پاو ¿نڈ 1پیسہ بڑھ کر385.06 روپے رہا۔  سعودی ریال 1پیسہ بڑھ کر 75.33 روپے جبکہ یو اے ای درہم  2پیسے بڑھ کر 77.23روپے ہو گیا۔

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: پوائنٹس کی کی کمی سے کی قیمت

پڑھیں:

24 جولائی کیلئے بھی ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا

علامتی فوٹو

حکومت نے مسلسل تیسرے روز پیٹرول جبکہ چوتھے روز ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں اضافہ کردیا ہے۔

اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 327 روپے 12 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔ اسی طرح ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

اس میں کہا گیا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں 24 جولائی کے لیے ہوں گی۔

خیال رہے کہ حکومت کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ خطے کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر روزانہ کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کیا جائے گا۔

اوگرا وزیراعظم یا حکومت کی منظوری کے بغیر قیمتوں کا اعلان کرے گا، جبکہ ہفتہ اور اتوار کو گزشتہ اعلان کردہ قیمتیں برقرار رہیں گی۔

یومیہ اعلان کے تحت اب تک کی تبدیلی

علم میں رہے کہ 21 جولائی کےلیے حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 35 پیسے کمی جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 71 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔

22 جولائی کیلئے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 93 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 15 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا تھا۔

اسی طرح 23 جولائی کےلیے حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 39 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 83 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • حکومت نے یومیہ بنیادوں پر آج پھر عوام پر پیٹرول بم گرا دیا
  • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز اضافہ
  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پھر سے اضافہ
  • حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا کر دیا، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری
  • 24 جولائی کیلئے بھی ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا
  • سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے ہوگیا
  • پیٹرول اور ڈیزل کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی بڑا اضافہ
  • سونے کی قیمت میں نمایاں کمی
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ، پیٹرول اور ڈیزل مہنگے
  • 5 دنوں میں پٹرول اور ڈیزل اوسطاً 54 روپے بڑھا دیا گیا: تیمور جھگڑا