ٹینڈر اشتہار میں غیر ظاہر شرائط کی بنیاد پر لاگت سے اضافی رقم مانگنا غیر قانونی قرار
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2026 GMT
اسلام آباد:
وفاقی آئینی عدالت نے ٹینڈر اشتہار میں غیر ظاہر شرائط شدہ کی بنیاد پر لاگت سے اضافی رقم مانگنا غیر قانونی قرار دے دیا۔
جسٹس سید ارشد حسین شاہ نے وفاقی آئینی عدالت کی تشکیل کے بعد اپنا پہلا تحریری فیصلہ جاری کر دیا ، جس میں قرار دیا گیا ہے کہ ٹینڈر اشتہار میں غیر ظاہر شدہ شرائط کی بنیاد پر اضافی سیکیورٹی مانگنا غیر قانونی اور من مانی ہے۔
عدالت نے ہائی کورٹ کے فیصلے کو درست قرار دیتے ہوئے اتھارٹی کی اپیل خارج کر دی ۔
واضح رہے کہ پشاور ہائی کورٹ نے کمپنی کی درخواست پر اتھارٹی کے اقدام کو غیر قانونی قرار دے دیا تھا، جس پر فرنٹیئر ہائی وے اتھارٹی نے پشاور ہائی کورٹ کے حکم کے خلاف وفاقی آئینی عدالت میں اپیل دائر کی تھی۔
چیف جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کیس پر سماعت کی، جس کے فیصلے میں بتایا گیا ہے کہ اتھارٹی نے مئی 2011 میں سڑک کی تعمیر کے لیے ٹینڈر کا اشتہار جاری کیا تھا ۔ میسرز برادرز کنسٹرکشنز نامی کمپنی اس بولی میں 138.
وفاقی آئینی عدالت نے فیصلے میں مزید بتایا کہ بعد ازاں اتھارٹی نے ایک انجینئر تخمینے کا حوالہ دے کر کمپنی سے 8 فیصد اضافی سیکیورٹی مانگ لی ، جس پر کمپنی نے اضافی رقم دینے سے انکار کیا تو اتھارٹی نے ان کی بولی مسترد اور بیعانہ ضبط کر لیا ۔ ساتھ ہی اتھارٹی نے کمپنی پر 6 ماہ کی پابندی لگاتے ہوئے اسے بلیک لسٹ کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔
عدالت نے فیصلے میں لکھا کہ جس انجینئر تخمینے پر اضافی رقم مانگی گئی اس کا ذکر اشتہار میں نہیں کیا گیا تھا ۔ اشتہار میں دی گئی لاگت سے ہٹ کر رقم مانگنا شفافیت کے خلاف ہے۔ پوشیدہ شرائط کی بنیاد پر اضافی سیکیورٹی کا مطالبہ کرنا ایک من مانی کارروائی ہے ۔
عدالت نے قرار دیا کہ ٹینڈر بولی شروع ہونے کے بعد قوانین بدلنا اصولوں کے منافی ہے ۔
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: وفاقی آئینی عدالت کی بنیاد پر اتھارٹی نے اشتہار میں اضافی رقم عدالت نے
پڑھیں:
وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال
وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال WhatsAppFacebookX 0 23 July, 2026 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس ) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چین کی معروف کمپنی فیمسن کے چیف ایگزیکٹو افسر جیک چین کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی، جس میں پاکستان میں غذائی تحفظ، جدید زرعی ٹیکنالوجی اور فوڈ اسٹوریج کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم نے چینی وفد کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین مثالی دوست ہیں، جن کے درمیان معاشی شراکت داری اور دوستانہ تعلقات وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان بزنس ٹو بزنس تعاون سے یہ دوستی مزید مستحکم ہوگی۔شہباز شریف نے فیمسن کی جانب سے پاکستان میں اجناس کے اسٹوریج مراکز کو جدید اسٹیٹ آف دی آرٹ مراکز میں تبدیل کرنے کے منصوبے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس سے زرعی شعبے میں جدید ٹیکنالوجی متعارف ہوگی، غذائی تحفظ میں بہتری آئے گی اور تجارتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔
وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ان منصوبوں میں پاکستان کی افرادی قوت کی ہنرمندی اور پیشہ ورانہ تربیت کو بھی شامل کیا جائے تاکہ مقامی افرادی قوت جدید زرعی ٹیکنالوجی سے مستفید ہو سکے۔فیمسن کے چیف ایگزیکٹو جیک چین نے پرتپاک میزبانی پر وزیراعظم اور حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بتایا کہ وزیراعظم کے حالیہ دور چین کے دوران ہونے والی ملاقات کے نتیجے میں وہ پاکستان آئے ہیں تاکہ غذائی تحفظ سے متعلق قابلِ عمل منصوبوں کو آگے بڑھایا جا سکے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookX پچھلی خبرپراسیکیوٹر جنرل کی تعیناتی اسلام آباد بار سے ہو گی:اعظم نذیر تارڑ اگلی خبرلاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: ہا ئوسنگ سوسائٹیوں کے پارک، اسکول اور مسجد کی زمین فروخت نہیں کی جا سکتی پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید... صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکیCopyright © 2026, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم