لمز اور امریکن بزنس فورم کا پالیسی مذاکرہ، پاکستان کی معیشت کے لیے اصلاحاتی لائحہ عمل
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2026 GMT
لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز (لمز) اور امریکن بزنس فورم نے پاکستان کی معیشت کی ترقی اور استحکام کے لیے ایک اعلیٰ سطح پالیسی مذاکرے کا انعقاد کیا۔ اس موقع پر وزیر مملکت برائے فنانس و ریلوے بلال اظہر کیانی، آکسفورڈ یونیورسٹی کے پروفیسر اور ماہر اقتصادیات ڈاکٹر اسٹیفن ڈرکن، اور دیگر ماہرین نے شرکت کی۔
مزید پڑھیں: لاہور کی لمز یونیورسٹی کیسے مشہور ہوئی؟ کون کون یہاں سے پڑھا؟
ڈاکٹر اسٹیفن ڈرکن نے کہا کہ پاکستانی معیشت میں پائیدار ترقی کے لیے ساختیاتی اصلاحات اور 5 سالہ مضبوط اصلاحاتی ایجنڈے پر عمل ضروری ہے، جس میں غیر ضروری ٹیکسوں کے خاتمے اور سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی شامل ہو۔
وزیر مملکت بلال اظہر کیانی نے کہا کہ حکومت معاشی استحکام کے لیے ڈائیلاگ کی پالیسی پر یقین رکھتی ہے اور ’اڑان پاکستان‘ منصوبہ اس مقصد کی جانب اہم قدم ہے۔
مزید پڑھیں: فیکٹ چیک: لمز یونیورسٹی پر پولیس کے چھاپے کی خبریں، حقیقت کیا ہے؟
لمز کے پروفیسر ڈاکٹر علی حسنین اور ڈائریکٹر ایڈوانسمنٹ آفس محمد علی ابراہیم نے بھی پروگرام میں خطاب کیا، اور معاشی ترقی کے لیے شفاف، قابل پیمائش اور عملی اہداف مقرر کرنے پر زور دیا گیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اصلاحاتی لائحہ عمل امریکن بزنس فورم پاکستان کی معیشت لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز لِمز.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اصلاحاتی لائحہ عمل امریکن بزنس فورم پاکستان کی معیشت لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز کے لیے
پڑھیں:
مون سون کا طاقتورسپیل ، جھل تھل ایک ہوگیا،2 وکلاء کے چیمبر گرگئے
لاہور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں ہونےوالی مون سون کی بارش نے جل تھل ایک کردیا۔لاہور میں مون سون کا سپیل زور شور سے جاری ہے اورعلی الصبح سے ہونے والی موسلا دھار بارش سے نشیبی علاقے زیرآب آگئے ہیں۔واسا لاہور کی جانب سے اب تک ہونے والی بارش کا ریکارڈ جاری کردیاگیاہے جس کے مطابق جیل روڈمیں 28.5، ایئرپورٹ میں 263، ہیڈ آفس گلبرگ میں 52، لکشمی چوک میں 25، اپر مال کے علاقے میں 114.4، مغلپورہ میں 129، تاجپورہ میں 155، نشتر ٹاؤن میں 56.4، چوک ناخدا میں 62، پانی والا تالاب میں 27.2، فرخ آباد میں 23.4، گلشن راوی میں 18، اقبال ٹاؤن میں 54.2، سمن آبادمیں 32، جوہر ٹاؤن میں 81، ڈیفنس روڈ میں 45، شادی پورہ میں 132.4 ، سگیاں میں 22.2اور مناواں میں 106 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی،سب سے زیادہ 263 ملی میٹر بارش ائیر پورٹ پر ریکارڈ کی گئی ہے ۔لاہور میں ہونےوالی موسلادھار بارش سےسیشن کورٹ میں سینئر قانون دان پیر مسعود چشتی سمیت2 وکلاء کے چیمبر گرگئے،پیر مسعود چشتی کا چیمبر کافی عرصے سے خالی پڑاتھا،چیمبر کی چھت بارش کے پانی کا بوجھ برداشت نہ کر سکی اورگرگئی،شدید بارش کی وجہ سے ماتحت عدالتوں میں سائلین نہ پہنچ سکے۔ دوسری طرف آئی جی پنجاب نے پولیس کو حادثات اور ناگہانی صورتحال میں امدادی سرگرمیوں میں شرکت کی ہدایت کرتے ہوئے کہاہے کہ پولیس افسران اور اہلکار بارش سے متاثرہ علاقوں میں انتہائی مستعد ہو کر ڈیوٹی انجام دیں،سپروائزری پولیس افسران بارش زدہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں خود مانیٹر کریں، بارش کے مزید امکانات کے پیش نظر پولیس افسران اور اہلکار الرٹ رہیں،کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری ریسپانڈ کریں۔ملک کے دوسرے حصوں کی طرح ضلع خیبر کے باڑہ اور جمرود کے علاؤہ وادی تیراہ کے پہاڑوں پر بھی ہونے والی بارش سے موسم خوشگوارہوگیا لیکن ندی نالوں میں طغیانی اور دریائے باڑہ میں درمیانے درجے کا سیلاب ہے ،جولائی کے مہینے میں دسمبر جیسے سردی محسوس کی جارہی ہے،پہاڑی علاقوں میں بارش سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی ہے،ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو کی جانب سے حفاظتی انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں جبکہ ندی نالوں کے قریب جانے پر پابندی کی خلاف ورزی پر دوافرادکو گرفتار بھی کرلیاگیاہے۔