لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز (لمز) اور امریکن بزنس فورم کی جانب سے پاکستان کی معیشت کی ترقی اور استحکام کے لیے ایک مضبوط لائحہ عمل وضع کرنے کے لیے اسلام آباد میں ایک اعلیٰ سطحی پالیسی مذاکرے کا اہتمام کیا گیا۔ مذاکرے میں وزیر مملکت برائے فنانس و ریلوے، بلال اظہر کیانی، آکسفرڈ یونیورسٹی کے پروفیسر و ممتاز ماہر معاشیات، ڈاکٹر اسٹیفن ڈرکن ، و دیگر ماہرین نے شرکت کی۔ صدر ، امریکن بزنس فورم، عثمان خالد وحید نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔
ڈاکٹر اسٹیفن نے اپنی کلیدی خطاب میں پاکستانی معیشت کی بہترین کیلئے ساختیاتی اصلاحات کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معیشت کے ڈھانچے میں بنیادی اصلاحات کیے بغیر پائیدار ترقی کا خواب پورا نہیں ہو سکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو فوری طور ایک مضبوط اور قابلِ عمل پانچ سالہ اصلاحاتی ایجنڈا متعارف کرا کے اس پر سختی سے عمل درآمد کرنے کی ضرورت ہے ، انہوں نے کہا کہ پاکستان کو غیر ضروری ٹیکسوں کے خاتمے، اور پالیسی میں استحکام کے ذریعے سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے۔ انہوں نے معاشی استحکام کیلئے درآمدات میں اضافے، اور تجارتی توازن کو فروغ دینے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

وزیر مملکت بلال اظہر کیانی نے کہا کہ حکومت پاکستان معیشت کے استحکام کیلئے ڈائیلاگ کی پالیسی پر یقین رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے معاشی بہتری کیلئے موثر اقدامات کیے ہیں جن میں ٹیرف میں کمی بھی شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کا ’اڑان پاکستان‘ منصوبہ معاشی بہتری کیلئے ایک موثر لائحہ عمل متعین کرتا ہے، البتہ اس میں مزید بہتری کی گنجائش ہوسکتی ہے۔ ہم اس میں موثر اور قابلِ پیمائش اہداف مقرر کرکے ان کے حصول کیلئے باقاعدہ کوششیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں نجکاری کا عمل تیزی سے جاری ہے، اور تمام شعبوں میں ڈیجیٹلائزیشن کو فروغ دیا جا رہا ہے، جس سے معاشی ترقی کی رفتار تیز ہوگی۔ فورم سے لمز کے پروفیسر ڈاکٹر علی حسنین اور ڈائریکٹر ایڈوانسمنٹ آفس، محمد علی ابراہیم نے بھی خطاب کیا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان کھیل انہوں نے کہا کہ کہ پاکستان

پڑھیں:

بلاول بھٹو زرداری کی فیلڈ مارشل کی امن کوششوں کیلئے دعا

گلگت: بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وہ دعا گو ہیں کہ جنگ کے خاتمے کے لیے فیلڈ مارشل کی کوششیں کامیاب ہوں کیونکہ خطے اور دنیا میں امن کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے۔

گلگت بلتستان میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ایران میں ایک اسکول پر میزائل حملے کے نتیجے میں معصوم بچوں کی شہادت افسوسناک ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جنگ کا بوجھ صرف متاثرہ ممالک ہی نہیں بلکہ دنیا بھر کے عوام اٹھا رہے ہیں، اس لیے امن کی تمام کوششوں کا کامیاب ہونا ضروری ہے۔

پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ ملک میں کوئی ایسا سیاستدان نہیں جس نے ان کی طرح ملک کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا ہو۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ وہ گلگت بلتستان کی ہر تحصیل تک پہنچے ہیں اور عوام کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں۔

انہوں نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ ملک کا واحد ایسا فلاحی پروگرام ہے جو براہِ راست غریب عوام تک پہنچتا ہے۔ ان کے مطابق اس پروگرام کے خلاف کی جانے والی تمام سیاسی سازشیں ناکام ہوں گی۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان کے دفاع کو مضبوط بنانے میں ذوالفقار علی بھٹو اور شہید بینظیر بھٹو کا تاریخی کردار رہا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ ملک کو دفاعی اور معاشی دونوں لحاظ سے مضبوط ہونا چاہیے اور ایسی معاشی پالیسی اختیار کی جانی چاہیے جس سے عام آدمی کو فائدہ پہنچے۔

انہوں نے گلگت بلتستان کے عوام کو یقین دلایا کہ پیپلز پارٹی مقامی لوگوں کو ان کے وسائل پر حق ملکیت دلانے کے لیے کام کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ترقیاتی منصوبوں میں مقامی آبادی کو حصہ دار بنایا جانا چاہیے تاکہ ترقی کے ثمرات سب سے پہلے مقامی لوگوں تک پہنچ سکیں۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ اگر عوام نے انتخابات میں ان کی جماعت پر اعتماد کیا تو گلگت بلتستان میں صحت، تعلیم اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • جنگ امن اور معیشت کی کہانی
  • سینٹ پیٹرزبرگ انٹرنیشنل اکنامک فورم، پاکستانی اعلیٰ سطحی وفد شرکت کریگا
  • دوسرا ون ڈے: آسٹریلیا کا پاکستان کو جیت کیلئے 232 رنز کا ہدف
  • پائیدارمعاشی ترقی کیلئے صنعت وپیداوار اور بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ناگزیر ہے، وزیر اعظم
  • بلاول بھٹو زرداری کی فیلڈ مارشل کی امن کوششوں کیلئے دعا
  • وزیراعظم کا سرمایہ کاری اور صنعتی ترقی کیلئے اصلاحات تیز کرنے کا حکم
  • وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس، معیشت کی مجموعی ترقی اور پالیسی اقدامات پر جائزہ
  • پاکستان اور اٹلی کے سفارتی پاسپورٹ ہولڈرز کیلئے ویزا ختم کرنے کا معاہدہ
  • برآمدات بڑھانے کیلئے مؤثر اقدامات ترجیح ہیں: وزیرِ اعظم شہباز شریف
  • بزنس فرینڈلی بجٹ لانے کیساتھ ٹیکس پیئر پر مزید بوجھ نہ ڈالا جائے، پاکستان بزنس فورم