گلستان جوہر کے علاقے بلوچ چوک بھٹائی آباد میں فائرنگ سے دو افراد کے جاں بحق ہونے کا واقعہ دو گروپوں میں زمین کے تنازعے کا شاخسانہ نکلا۔

تفصیلات کے مطابق جاں بحق ہونے والا 15 سالہ شاروم مسیح فائرنگ کی زد میں آکر مارا گیا جو گھر سے دودھ لینے نکلا تھا، جاں بحق ہونے والا 30 سالہ طلحہٰ شاہ مسلیم لیگ فنکشنل کا علاقائی عہدیدار ہے۔

واقعے کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ، پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ میں عدنان بھٹی اور اس کے دیگر دو ساتھی ملوث ہیں ، پولیس نے جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم پستول کے دس خول برآمد کرکے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

گلستان جوہر کے بھٹائی آباد بلوچ چوک کے قریب پیر کی شب تقریباً پونے بارہ بجے موٹرسائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے 15 سالہ راہگیر لڑکا شاہ روم مسیح ولد افضل مسیح اور 30 سالہ طلحہٰ شاہ ولد قاسم شاہ جیلانی جاں بحق ہوگئے تھے۔

جاں بحق ہونے والوں کی لاشیں جناح اسپتال منتقل کی گئی تھیں ، جناح اسپتال میں مقتول شاروم کے والد اور ماموں نے ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ مقتول شاہ روم بلوچ چوک کے قریب گلی نمبر 1/14 کا رہائشی اور گھر کے قریب واقعے انگلشن میڈیم اسکول میں آٹھویں جماعت کا طالب علم تھا ، مقتول دو بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا ، مقتول کے والد راج مستری کا کام کرتے ہیں۔

اسی طرح طلحہٰ شاہ اسی علاقے میں واقعے دھنی بخش گوٹھ کا رہائشی اور 5 بھائیوں میں چھوٹا تھا۔ یہ بات مقتول طلحہٰ شاہ کے ساتھ جڑواں پیدا ہونے والے بھائی علی شاہ نے ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے بتائی۔ مقتول فرنیچر ( صوفے ) بنانے کا کام کرتا تھا جبکہ ان کا آبائی تعلق جیکب آباد سے تھا اور مسلم لیگ فنگشنل یوسی نائن کا نائب صدر بھی تھا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: جاں بحق ہونے

پڑھیں:

کراچی میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق

شہر قائد کے علاقے مواچھ گوٹھ میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مواچھ گوٹھ کے نور شاہ محلے میں 7 سالہ بچہ کھلے مین ہول میں گرکر جاں بحق ہوا جس کی شناخت جہانگیر کے نام سے کی گئی۔

ایس ایچ او موچکو واقعے کی تصدیق کی اور بتایا کہ بچہ گھر کے قریب کھیلتے ہوئے کھلے مین ہول میں گرا۔

کھلے مین ہول میں گرکر بچے کی ہلاکت پر اہل خانہ شدت غم سے نڈھال ہوگئے اور واقعے کے بعد علاقہ مکینوں میں شدید اشتعال پھیل گیا۔

مواچھ گوٹھ میں کھلے مین ہول میں گرنے سے بچے کی ہلاکت کے بعد علاقہ مکینوں نے بچے کی میت رکھ کر احتجاج کیا اور حب ریور روڈ و ناردرن بائی پاس پر ٹریفک کو بند کردیا۔

 

متعلقہ مضامین

  • کوہاٹ: ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، بچے سمیت 3 افراد قتل 
  • بارشوں کے پانی نے لاہور انتظامیہ کی پول کھول دی‘ اقبال ٹاﺅن اور جوہر ٹاﺅن میں مرکزی شاہراﺅں پر شگاف پڑگئے
  • کراچی میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق
  • ’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
  • رحیم یارخان: لاپتا نوجوان کی لاش گرفتار ایس ایچ او کی نشاندہی پر برآمد
  • مستونگ میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ فائرنگ میں شہید، گن مین بھی جاں بحق
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی
  • مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیشن جج عبد الحکیم کاکڑ جاں بحق
  • مصنوعی مٹھاس دماغی صحت کے لیے خطرہ؟ نئی تحقیق میں یادداشت متاثر ہونے کا اشارہ