Islam Times:
2026-06-02@22:21:25 GMT

ایران، دہشت گرد نیٹ ورک کے 3 ارکان گرفتار

اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2026 GMT

ایران، دہشت گرد نیٹ ورک کے 3 ارکان گرفتار

بیان کے مطابق انٹیلی جنس شعبے نے امام زمان علیہ السلام کے نامعلوم سپاہیوں نے کمال مہارت اور درست تکنیکی اقدامات کے ساتھ، تین فعال عناصر کی نشاندہی کی دہشت گرد تحریک سے وابستہ تھے۔ اسلام ٹائمز۔ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے ایران کے ایک علاقے میں امام زمان (ع) کے نامعلوم سپاہیوں کے ہاتھوں صیہونی آلہ کار پہلوی خاندان کے اشاروں پر کام کرنیوالے دہشت گرد نیٹ ورک کے 3 ارکان کی گرفتاری کا اعلان کیا ہے۔ پرند سے تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے علاقہ حیدر کرار (ع) کے تعلقات عامہ کے دفتر نے اعلان کیا ہے کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے انٹیلی جنس شعبے نے امام زمان علیہ السلام کے نامعلوم سپاہیوں نے کمال مہارت اور درست تکنیکی اقدامات کے ساتھ، تین فعال عناصر کی نشاندہی کی دہشت گرد تحریک سے وابستہ تھے۔

رپورٹ کے مطابق ان عناصر کو الگ الگ اور لگاتار کارروائیوں کے سلسلہ میں گرفتار کیا گیا اور ابتدائی تحقیقات مکمل کرنے کے بعد عدالتی حکم پر جیل بھیج دیا گیا۔ اس رپورٹ کے مطابق گرفتار شدگان میں دو مرد اور ایک خاتون شامل ہیں اور دستیاب دستاویزات کے مطابق ان عناصر میں سے ایک پر معمول کی خلاف ورزی کرنے کے علاوہ اہل بیت (ع) کے مقدس مقام اور مذہبی مقدسات کی توہین کا بھی الزام ہے۔ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے تعلقات عامہ کے مطابق سیکورٹی کی خلاف ورزی کرنے والوں اور مقدس مقامات پر حملہ کرنے والوں کو سرخ لکیر سمجھا جاتا ہے، اور یہ انٹیلی جنس اور آپریشنل اقدامات اس وقت تک جاری رہیں گے جب تک ان دہشت گرد عناصر کی آخری گرفتاری نہیں ہو جاتی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے مطابق

پڑھیں:

پی ایس ڈی پی میں ارکان پارلیمنٹ اور ترقیاتی منصوبوں کیلئے اربوں روپے مختص کرنے کی تجویز

اسلام آباد: پی ایس ڈی پی 2026-27 کے تحت وفاقی حکومت نے ارکان پارلیمنٹ کے ترقیاتی منصوبوں سمیت مختلف شعبوں کے لیے اربوں روپے مختص کرنے کی تجویز پیش کر دی ہے۔ بجٹ دستاویزات کے مطابق آئندہ مالی سال میں ترقیاتی منصوبوں کے ذریعے گورننس، ٹیکنالوجی، توانائی اور خواتین کی فلاح و بہبود کو خصوصی ترجیح دی جائے گی۔

دستاویزات کے مطابق پائیدار ترقیاتی اہداف (SDGs) اچیومنٹ پروگرام کے تحت ارکان پارلیمنٹ کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے 70 ارب روپے مختص کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ کابینہ ڈویژن کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لیے 2 ارب روپے جبکہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے منصوبوں کے لیے ایک ارب 70 کروڑ روپے رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔

پی ایس ڈی پی 2026-27 میں پارلیمنٹ لاجز کی اپ گریڈیشن کے لیے 5 کروڑ 60 لاکھ روپے مختص کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ اسی طرح نیشنل آرکائیوز آف پاکستان کی بحالی اور جدید خطوط پر استوار کرنے کے منصوبے کے لیے 5 ارب 50 کروڑ روپے تجویز کیے گئے ہیں۔

توانائی کے شعبے میں سرکاری عمارتوں میں شمسی توانائی کے نظام کی بہتری اور توانائی بچت اقدامات کے لیے 19 کروڑ 40 لاکھ روپے رکھنے کی سفارش کی گئی ہے۔

وفاقی دارالحکومت میں جدید ٹیکنالوجی حب کے قیام کے لیے اسلام آباد ٹیکنوپولس منصوبے پر ایک ارب 58 کروڑ روپے سے زائد خرچ کیے جانے کا امکان ہے، جبکہ فیڈرل پبلک سروس کمیشن (FPSC) کے امتحانی نظام کو ڈیجیٹل بنانے کے لیے 70 کروڑ روپے سے زائد فنڈز مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

خواتین کی فلاح و بہبود کے منصوبوں کے تحت اسلام آباد میں ورکنگ ویمن ہاسٹل کے قیام کے لیے 16 کروڑ 70 لاکھ روپے جبکہ خواتین افسران کے لیے رہائشی سہولیات کی فراہمی کے منصوبے پر 82 کروڑ روپے سے زائد خرچ کیے جانے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

بجٹ دستاویزات کے مطابق آئندہ مالی سال میں ڈیجیٹل گورننس، سرکاری اداروں کی استعداد کار بڑھانے، توانائی بچت اور جدید ٹیکنالوجی کے فروغ پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی آبادکاروں کی دراندازی: پاکستان سمیت 8 ممالک کا شدید ردعمل، پورا حرم صرف مسلمانوں کی عبادت گاہ قرار
  • کے پی اسمبلی میں حکومتی ناراض ارکان کا مذاکرات سے انکار
  • سکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیوں میں 17 دہشت گرد جہنم واصل
  • بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 17دہشتگرد ہلاک
  • عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کرا دی گئی
  • اٹلی میں4 پاکستانیوں کے قتل کے الزام میں 2 پاکستانی گرفتار
  • اٹلی میں چار پاکستانی زرعی مزدوروں کا قتل، دو پاکستانی شہری گرفتار
  • جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام، 2 خواتین آف لوڈ، ایجنٹس گرفتار
  • بعض حکمران عناصر بینظر انکم سپورٹ پروگرام کو ختم کرنا چاہتے ہیں، تاہم پیپلز پارٹی ایسا نہیں ہونے دے دی، بلاول بھٹو
  • پی ایس ڈی پی میں ارکان پارلیمنٹ اور ترقیاتی منصوبوں کیلئے اربوں روپے مختص کرنے کی تجویز