محسن نقوی بھائی کو ’نااہل‘ اور ’جاہل‘ نہیں کہا، بیان غلط انداز میں پیش ہوا، شعیب اختر کی وضاحت
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2026 GMT
پاکستان کے سابق کرکٹر شعیب اختر نے اپنے حالیہ بیان پر وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے الفاظ کو غلط انداز میں پیش کیا گیا۔
شعیب اختر نے واضح کیا کہ میں نے جو اصطلاحات استعمال کیں جیسے ’نااہل‘ اور ’جاہل‘، اس کا مطلب یہ نہیں کہ میں نے محسن بھائی کو نشانہ بنایا۔ میرا اشارہ ان افراد کی طرف تھا جو انٹرنیشنل کرکٹ چلا رہے ہیں۔ تاہم انڈین ٹی وی نے اسے غلط انداز میں پیش کیا۔
یہ بھی پڑھیں: جسے کرکٹ کا نہیں پتا وہ بورڈ کا چیئرمین ہے، جاہل بندے کو بڑی ذمہ داری دینا سب سے بڑا جرم، شعیب اختر
انہوں نے مزید کہا کہ اسی پروگرام میں انہوں نے واضح کیا تھا کہ محسن بھائی کے بارے میں کوئی غلط بات نہیں ہونی چاہیے، یہ میں برداشت نہیں کروں گا۔ محسن نقوی ایک اچھے انسان ہیں اور وہ پاکستان کرکٹ کی مدد کرنا چاہتے ہیں۔
انڈین میڈیا ہر Incompetent جو میں نے کہا جاہل جو میں نے کہا وہ لگتا ہے کہ شاید میں نے محسن بھائی کی طرف کہا ، incompetence in larger propestive way جو چیز میں کہی تھی، incompetence اور جو جاہل بندہ ہوتا ہے وہ کسی بھی ادارے کو تباہ کر سکتا ہے، شعیب اختر pic.
— Rizwan Ghilzai (Remembering Arshad Sharif) (@rizwanghilzai) February 16, 2026
واضح رہے کہ سابق فاسٹ باولر شعیب اختر نے پاک بھارت میچ میں پاکستان کی کارکردگی پر شدید مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ جسے کرکٹ کا نہیں پتا وہ پاکستان کرکٹ بورڈ کا چیئرمین ہے، ایسے میں ٹیم کیسے جیتے گی۔
یہ بھی پڑھیں: ’میں نے اپنا وکیل کرلیا‘، ڈاکٹر نعمان کے نوٹس ملنے پر شعیب اختر نے کیا پیغام دیا؟
بھارتی چینیل پر ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نالائق اور جاہل بندے کو بڑی ذمہ داری دینا سب سے بڑا جرم ہے، ایسا شخص ملک اور ادارے کو تباہ کرے گا، مثال آپ کے سامنے ہے۔
سابق کرکٹ اسٹار نے کہا کہ انڈیا کی ٹیم بہت آگے چلی گئی ہے، ہم بہت پیچھے رہ گئے ہیں، ایسے بندے کو اسٹار بنایا ہے جو 10 اوورز بھی نہیں کرسکتا، ایسے لوگوں کو اسٹار بناؤ گے تو یہی ہوگا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاکستان انڈیا میچ پاکستان کرکٹ پاکستان کرکٹ بورڈ پی سی بی شعیب اختر شعیب اختر بیان شعیب اختر وضاحت محسن نقوی
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاکستان انڈیا میچ پاکستان کرکٹ پاکستان کرکٹ بورڈ پی سی بی شعیب اختر بیان محسن نقوی پاکستان کرکٹ نے کہا
پڑھیں:
حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف
حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (حیسکو) میں تنخواہوں اور الاؤنسز کی مد میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کرپشن کا انکشاف ہوا ہے۔
قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں آڈٹ حکام نے انکشاف کیا کہ حیسکو میں گھوسٹ ملازمین، ڈبل تنخواہوں کے ذریعے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا گیا اور وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)99 کروڑ 62 لاکھ کی مبینہ کرپشن کی تحقیقات کر رہا ہے۔
آڈٹ حکام نے مزید انکشاف کیا کہ حیسکو کی اندرونی انکوائری میں مزید 6 کروڑ 78 لاکھ روپے کی مشتبہ ادائیگیاں ہوئی ہیں۔
چیئرمین کمیٹی شاہدہ اختر کی زیرصدارت اجلاس میں ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ اس معاملے میں ایف آئی آرز کی تعداد 5 ہوگئی تھی، 151 ملزمان تھے جن میں سے 14 کو گرفتار کیا گیا جبکہ دیگر ضمانت پر ہیں، ایک ارب روپے میں سے 13 کروڑ روپے کی ریکوری ہوئی ہے۔
رکن کمیٹی قاسم نون نے کہا کہ 13 کروڑ روپے کچھ بھی نہیں ہیں، سخت ایکشن لیا جائے، سید امین الحق نے کہا کہ گھوسٹ ملازمین کی تصدیق بھی کی گئی کہ وہ موجود ہیں۔
سینیٹر افنان اللہ خان نے کہا کہ وزارت کو چاہیے کہ وہ مداخلت کرے اور ذمہ داران کا تعین کرے۔
چیئرمین کمیٹی شاہد اختر نے کہا کہ یہ تو آڈٹ نے نشان دہی کر دی ہے، لگتا ہے کہ پاور ڈویژن کا کوئی چیک اینڈ بیلنس نہیں ہے، جس پر سی ای او حیسکو نے بتایا کہ 756 ملین روپے کی ذمہ داری بھی فکس ہو چکی ہے۔
شاہدہ اختر نے کہا کہ عدالت کے حکم تک یہ آڈٹ پیرا زیر التوا رہے گا، رکن کمیٹی سید حسین طارق نے سوال کیا کہ حیسکو میں بائیو میٹرک سسٹم کیوں نہیں ہے۔
پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کی رکن شازیہ مری نے کہا کہ ہم ڈسکوز کو یہاں کمنٹس کے لیے نہیں احتساب کے لیے بلاتے ہیں، یہ لوگوں کو چور کہتے ہیں اور اپنی پرفارمنس کے گیت گاتے نہیں تھکتے۔
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے ہدایت کی کہ 13 کروڑ روپے کی ریکوری کی آڈٹ سے تصدیق کرائی جائے، جو ریکوری رہ گئی ہے وہ معاملہ زیر التوا رہے گا۔