بنگلادیش: محمد یونس نے اقتدار منتخب حکومت کو سونپ دیا، عبوری دور کا اختتام
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ڈھاکا: بنگلادیش میں سیاسی عبوری مرحلہ اپنے اختتام کو پہنچ گیا ہے اور عبوری سربراہ محمد یونس نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔
خبر رساں اداروں کے مطابق 85 سالہ نوبیل امن انعام یافتہ رہنما نے اپنے الوداعی پیغام میں کہا کہ عبوری حکومت اپنی ذمہ داریاں مکمل کر چکی ہے اور اب اقتدار منتخب نمائندوں کے سپرد کیا جا رہا ہے۔
اپنے خطاب میں انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ جمہوریت، آزادیٔ اظہار اور بنیادی حقوق کے فروغ کا جو سفر شروع ہوا ہے، اسے ہر صورت جاری رہنا چاہیے۔ انہوں نے عوام، ووٹرز اور ریاستی اداروں کو شفاف انتخابی عمل پر خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ حالیہ انتخابات نے مستقبل کے لیے ایک مثبت مثال قائم کی ہے۔
واضح رہے کہ محمد یونس اگست 2024 میں اس وقت وطن واپس آئے تھے جب سابق وزیرِ اعظم شیخ حسینہ کی حکومت طلبہ کی قیادت میں چلنے والی تحریک کے نتیجے میں ملک سے فرار ہوگئی تھی۔
اس سیاسی ہلچل کے بعد ملک میں عبوری انتظام قائم کیا گیا جس کی قیادت محمد یونس نے بطور چیف ایڈوائزر سنبھالی۔ انہوں نے اس تبدیلی کو قوم کی بڑی کامیابی قرار دیا اور کہا کہ نوجوانوں نے ملک کو ایک مشکل دور سے نکالا۔
گزشتہ ہفتے ہونے والے انتخابات میں بنگلادیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) نے نمایاں کامیابی حاصل کی۔ پارٹی کے سربراہ طارق رحمٰن آج وزارتِ عظمیٰ کا حلف اٹھا کر 17 کروڑ آبادی والے ملک کی قیادت سنبھالیں گے۔
مبصرین کے مطابق نئی حکومت کو معاشی بحالی، سیاسی استحکام اور عوامی توقعات پر پورا اترنے جیسے بڑے چیلنجز درپیش ہوں گے، جبکہ عبوری دور کا اختتام بنگلادیشی سیاست میں ایک نئے باب کی شروعات قرار دیا جا رہا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: محمد یونس
پڑھیں:
آزاد کشمیر میں ڈیڑھ ماہ بعد انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
فائل فوٹوآزاد کشمیر میں ڈیڑھ ماہ بعد انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع ہوگئی، میرپور ڈویژن میں انٹرنیٹ سروس جزوی طور پر بحال ہوئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کی ہدایت پر پی ٹی اے نے انٹرنیٹ سروس کی بحالی کا عمل شروع کیا، آزاد کشمیر میں 5 جون سے انٹرنیٹ سروس معطل تھی۔
آزاد کشمیر میں امن و امان کی صورتحال کے باعث انٹرنیٹ سروس بند کی گئی تھی، چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے حکومت سے انٹرنیٹ بحال کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔