ننکانہ میں مبینہ پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2026 GMT
فیصل آباد (نیوز ڈیسک) پولیس کا ضلع ننکانہ میں مبینہ پولیس مقابلہ ہوا جس کے دوران 2 ڈاکو ہلاک ہوگئے۔
پولیس حکام نے بتایاکہ ڈاکو جڑانوالہ سید والا روڈ سے گاڑی چھین کر ننکانہ فرار ہوئے تھے، تعاقب کے دوران سرکل بڑا گھر کے علاقہ سید والا میں پولیس کو دیکھتے ہی ڈاکوؤں نے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔
پولیس حکام کا مزید کہنا تھا کہ فائرنگ کے تبادلے میں دونوں ڈاکو موقع پر مارے گئے، ہلاک ڈاکوؤں کی شناخت سعید اور آصف کے ناموں سے ہوئی ہے، ڈاکوؤں کی لاشوں کو ضروری کارروائی کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس حکام نے بتایا کہ ڈاکوؤں کے دیگر ساتھیوں کو پکڑنے کیلئے بھی کارروائی شروع کر دی گئی ہے جن کو جلد حراست میں لیا جائے گا، مارے جانے والے ڈاکو سنگین وارداتوں میں ملوث تھے جن کا مزید کریمنل ریکارڈ بھی چیک کیا جارہا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار
سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں انٹیلیجنس بیسڈ مؤثر کارروائیاں جاری ہیں، مستونگ کے علاقہ کھڈ کوچہ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے۔
سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران متعدد دہشتگرد گرفتار کیے گئے، گرفتار دہشتگردوں میں سہولتکار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں، کارروائی میں دہشتگردوں کےمتعدد ٹھکانے تباہ کر دیے گئے۔
علاقے میں سرچ اور کلیئرنس کارروائیاں جاری ہیں، سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مکمل نگرانی برقرار ہے، دہشتگردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود برآمد کرلیا گیا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مستونگ کے علاقہ کھڈ کوچہ میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز تیز کر دیے گئے، دہشت گردی کے خاتمے اور علاقے میں امن و امان کے قیام تک سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔