Jasarat News:
2026-07-24@02:52:53 GMT

جیکسن میں خاتون کوچھری کے وار سے قتل کردیاگیا

اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) شہر کے مختلف علاقوں میں حادثات واقعات میں خاتون اور بچے سمیت 3افراد جاںبحق ہوگئے ،دیگر واقعات میں 2افراد زخمی ہوئے ۔ تفصیلات کے مطابق جیکسن کے قریب سبحان اللہ مسجد کے نزدیک 45 سالہ خاتون، فرزیا زوجہ عبدالمطلب کو نامعلوم وجوہات کی بناء پر چھری کے وار سے قتل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق، مقتولہ کو جسم کے مختلف حصوں میں شدید زخم آئے، جس کے باعث اس کی موت واقع ہوئی۔پولیس نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ پولیس حکام نے بتایا کہ قتل کی وجوہات کے بارے میں مزید تحقیقات جاری ہیں اور تمام پہلوؤں پر تفتیش کی جا رہی ہے۔ ادھر منگھوپیر تھانے کی حدود میں ناردرن بائی پاس مائی گاڑی کے قریب تیز رفتار واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ایک موٹر سائیکل سوار شخص جاں بحق ہو گیا، متوفی شخص کی شناخت 29 سالہ محمد بلال ولد عبدالحمید مغل کے طور پر ہوئی، جو اورنگی ٹاؤن کے علاقے الطاف نگر کا رہائشی تھا اور اس کا تعلق لودھراں سے تھا۔متوفی محمد بلال شیر شاہ میں کباڑ کی دکان پر ملازمت کرتا تھا اور اپنے کام سے واپس گھر جا رہا تھا کہ جب وہ ناردرن بائی پاس مائی گاڑی کے قریب پہنچا، تو تیز رفتار واٹر ٹینکر نے اس کی موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی۔ اس حادثے کے نتیجے میں محمد بلال موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ ڈاکس تھانے کی حدود کیماڑی نیٹی جیٹی نزدکراچی بوٹ کلب کے قریب سمندر کنارے مینگروزکی جھاڑیوں سے چار سے پانچ سالہ بچے کی لاش ملی۔

اسٹاف رپورٹر گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کے قریب

پڑھیں:

نرس نے نومولود بچی کے ہاتھ کا انگوٹھا کاٹ دیا، والد نے پولیس میں درخواست دے دی

راولپنڈی:

ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی کی گائنی وارڈ کی نرسری میں زیرِ علاج 23 روزہ نومولود بچی کے دائیں ہاتھ کا انگوٹھا پراسرار طور پر کٹ جانے کا انکشاف سامنے آیا ہے، جبکہ متاثرہ بچی کے والد نے واقعے پر پولیس کو درخواست دے دی ہے۔

متاثرہ بچی کے والد قیصر محمود نے بتایا کہ وہ ضلع اٹک کے رہائشی اور پیشے کے لحاظ سے کارپینٹر ہیں۔ ان کے مطابق ان کی بیٹی کی پیدائش ہولی فیملی ہسپتال میں ہوئی تھی اور پیدائش کے بعد سے بچی کو نرسری میں رکھا گیا ہے۔

والد کا کہنا ہے کہ جب وہ آج اپنی 23 روزہ بیٹی سے ملنے ہسپتال پہنچے تو دیکھا کہ اس کے دائیں ہاتھ کا انگوٹھا کٹا ہوا تھا۔ انہوں نے فوری طور پر ڈاکٹروں سے اس بارے میں استفسار کیا۔

قیصر محمود کے مطابق ڈاکٹرز نے انہیں بتایا کہ انگوٹھا نرس سے غلطی سے کٹ گیا۔ تاہم ان کے بقول ہسپتال انتظامیہ نے صرف انکوائری کی یقین دہانی کرائی نہ واقعے کی وجہ واضح کی گئی اور نہ ہی اب تک کسی ذمہ دار کے خلاف کارروائی کی گئی۔

متاثرہ والد نے انصاف کے لیے پولیس کو درخواست دے دی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ درخواست موصول ہونے کے بعد ابتدائی چھان بین مکمل کر لی گئی ہے اور قانون کے مطابق کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب اس سنگین واقعے پر ہولی فیملی ہسپتال کی انتظامیہ کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ مؤقف سامنے نہیں آیا۔

متعلقہ مضامین

  • نرس نے نومولود بچی کے ہاتھ کا انگوٹھا کاٹ دیا، والد نے پولیس میں درخواست دے دی
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
  • محسن نقوی کی مستونگ کے قریب  سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا