غزہ (نیوز ڈیسک) غزہ میں اسرائیلی بربریت جاری رہی، حملوں میں مزید 13 فلسطینی شہید ہوگئے۔
صیہونی فورسز نے غزہ کے علاقوں التفاح اور الزیتون پر حملے کئے، اسرائیلی فوج نے غزہ شہر کے مشرقی محلے شجاعیہ میں بھی گولہ باری کی، 17اکتوبر 2023 کے بعد شہدا کی تعداد 72 ہزار سے بڑھ گئی۔

تباہ حال غزہ میں رمضان المبارک کو خوش آمدید کہنے کی تیاریاں جاری رہیں، فلسطینی فنکار نے تباہ شدہ دیواروں پر خوشیوں کے رنگ بھر دیئے۔

واضح ر ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ غزہ بورڈ آف پیس کے رکن ممالک غزہ کیلئے 5 ارب ڈالرز کے فنڈز دیں گے، ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ غزہ بورڈ کے اراکین کی جانب سے فراہم کردہ رقم غزہ کی تعمیر نو اور انسانی امداد کیلئے استعمال کی جائے گی۔

انہوں نے کہا تھا کہ رکن ممالک نے بین الاقوامی استحکام فورس اور مقامی پولیس کیلئے اہلکار دینے کا وعدہ کیا ہے، حماس کو طے شدہ معاہدے پر عملدرآمد کرنا اور اسلحہ چھوڑنا ہوگا۔

صدر ٹرمپ نے مزید کہا تھا کہ بورڈ آف پیس تاریخ کا سب سے مؤثر بین الاقوامی ادارہ ثابت ہو گا، چیئرمین کی حیثیت سے خدمات انجام دینا اعزاز کی بات ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: کہا تھا کہ

پڑھیں:

لاہور میں بلدیاتی الیکشن کیلئے حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست کا اجرا

لاہور:   بلدیاتی الیکشن کے لیے حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست جاری کر دی گئی. لاہور میں مجموعی طور پر 433 یونین کونسلز بنائی گئی ہیں۔ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر پنجاب نے لاہورکی یونین کونسل کی حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست جاری کردی.فہرست کےمطابق لاہور کو نو ٹاؤن میں تقسیم کیا گیا جس میں راوی ٹاؤن 52، شالیمار میں 72، واہگہ ٹاؤن میں 25 یونین کونسلز قائم کی گئی ہیں۔ماڈل ٹاؤن میں 77، نشتر ٹاؤن میں 40، صدر کینٹ میں 29 یونین کونسل بنائی گئیں، رائے ونڈ سٹی میں 32، لاہور سٹی میں 69 اور علامہ اقبال ٹاؤن میں 37 یونینز بنائی گئیں۔شہری 23 جون تک حلقہ بندیوں پر اعتراضات دائرکرسکتے ہیں. 24 جولائی تک اعتراضات پر فیصلہ سنایا جائےگا. تمام حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست 10اگست 2026 کو جاری ہوگی۔

متعلقہ مضامین

  • ایران کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
  • امریکا اور ایران کے درمیان بات چیت جاری، کوئی نہیں جانتا انجام کیا ہوگا، ڈونلڈ ٹرمپ
  • پاکستان اور کویت جاری سفارتی کوششوں کے مثبت نتائج کیلئے پرامید
  • امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اسرائیلی حملوں پر برہم، نیتن یاہو کو سخت پیغام
  • اتحاد مذاہب کیلئے سعودی فتویٰ، مولانا زاہدالراشدی اور مولانا فضل الرحمان خلیل کی تائید
  • لاہور میں بلدیاتی الیکشن کیلئے حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست کا اجرا
  • لاہور میں بلدیاتی الیکشن کیلئے حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست جاری کر دی گئی
  • افغان ٹیم پہلی بار بھارت میں ٹی ٹوئنٹی سیریز کی میزبانی کرے گی
  • پاکستان کی لبنان پر اسرائیلی حملوں کی مذمت
  • نیتن یاہو کا لبنان میں فوجی کارروائیاں مزید تیز کرنے کا اعلان