وزارتِ مذہبی امور کے زیر اہتمام فیصل مسجد میں قومی محفل شبینہ کی تیاریاں مکمل
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2026 GMT
وزارتِ مذہبی امور کے زیر اہتمام 21 تا 27 رمضان المبارک ملک بھر کے منتخب حفاظ کی قومی محفل شبینہ کا انعقاد کیا جائے گا۔ منتخب حفاظ شاہ فیصل مسجد میں شبینہ پڑھانے کی سعادت حاصل کریں گے۔
مزید پڑھیں: فیصل مسجد اسلام آباد میں محفل شبینہ کا آغاز آج نماز عشا کے بعد ہوگا
وزارتِ مذہبی امور کی 21 تا 27 رمضان المبارک محفل شبینہ کے انعقاد کی تیاریاں۔ ملک بھر سے منتخب حفاظ کرام شاہ فیصل مسجد میں شبینہ کی سعادت حاصل کریں گے
چاروں صوبوں،کشمیر گلگت بلتستان اور اسلام آباد سے حفاظ کا مقابلے کے بعد انتخاب مکمل۔@AmirSaeedAbbasi @alihamzaisb #Ramadan2026 pic.
— Media Talk (@mediatalk922) February 17, 2026
چاروں صوبوں، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور اسلام آباد سے نامزد حفاظ کا انتخاب مقابلے کے بعد کیا گیا۔ مقابلے میں شریک حفاظ کو سن کر معروف حفاظ و قراء پر مشتمل 4 ججز پر مشتمل پینل نے حتمی انتخاب مکمل کیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
فیصل مسجد محفل شبینہ وزارت مذہبی امور
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: فیصل مسجد محفل شبینہ محفل شبینہ فیصل مسجد
پڑھیں:
کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ کے دوسرے روز بھی پاکستان کا جادو سر چڑھ کر بولا، قومی ٹیم نے بنگلادیش کو کسی بھی مرحلے پر سنبھلنے کا موقع نہ دیا اور مسلسل تین سیٹ جیت کر 0-3 سے شاندار فتح اپنے نام کر لی۔
پاکستان نے آغاز سے ہی جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے پہلا سیٹ 16-25 سے جیتا، دوسرے سیٹ میں بھی سبز ہلالی پرچم بلند رکھا اور 17-25 سے کامیابی سمیٹی۔
تیسرے سیٹ میں بنگلادیش نے بھرپور مزاحمت کی، مگر پاکستانی کھلاڑیوں نے اعتماد اور مہارت کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے 22-25 سے فتح حاصل کی اور میچ بغیر کوئی سیٹ گنوائے تین صفر سے اپنے نام کر لیا۔
قومی ٹیم کی یہ مسلسل دوسری فتح کاوا چیمپئن شپ میں پاکستان کے مضبوط عزائم کا واضح اعلان ہے جبکہ شاندار کارکردگی نے ٹائٹل کی دوڑ میں پاکستان کو مزید مضبوط امیدوار بنا دیا۔