بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بارش، تیز ہواؤں اور ژالہ باری کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
محکمہ موسمیات پاکستان کے مطابق آج بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں مطلع ابر آلود رہے گا جبکہ مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
بعض مقامات پر وقفے وقفے سے بارش اور چند علاقوں میں ژالہ باری کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو سکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کوئٹہ، چمن، پشین، مسلم باغ، ژوب، زیارت اور بارکھان میں بارش کے ساتھ تیز ہوائیں چلنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ اسی طرح سبی، قلات، کیچ، پنجگور، واشک، خاران، لسبیلہ، خضدار اور گوادر میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے جس سے معمولات زندگی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت 3، قلات میں 1 اور زیارت میں منفی 1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ ژوب میں درجہ حرارت 4، سبی میں 13، تربت میں 16، نوکنڈی میں 10 اور چمن میں 4 ڈگری سینٹی گریڈ نوٹ کیا گیا جبکہ ساحلی علاقوں گوادر میں 14 اور جیوانی میں 16 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔
محکمہ موسمیات نے شہریوں کو خراب موسم کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ماہرین کے مطابق تیز ہوائیں اور بارش ٹریفک، کمزور عمارتوں اور فصلوں پر اثر انداز ہو سکتی ہیں، اس لیے شہری محتاط رہیں اور موسمی صورتحال سے متعلق تازہ اطلاعات پر نظر رکھیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا
فوٹو: آن لائنلاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا، ڈی ايچ اے اور ہربنس پورہ انڈر پاس پانی سے بھر گئے، ٹریفک کے لیے بند کردیے گئے۔
تاج پورہ اور ایئرپورٹ کے قریب علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہوگیا، گاڑیاں ڈوب گئیں، موٹرسائيکلیں بند ہوگئیں، فیروز پور روڈ پر موٹرسائیکل پھسل کر کھمبے سے جا ٹکرائی، جس کے نتیجے میں دو بھائی جاں بحق ہوگئے، چھت گرنے کے واقعات میں چار افراد زخمی ہوئے۔
بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث 99 فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔
گوجرانوالا میں مسلسل تیسرے دن بھی بارش برسی، نکاسِ آب کے لیے لاہور سے مشینری طلب کرلی گئی، شکر گڑھ میں تیسرے روز بھی موسلادھار بارش ہوئی، نالہ بئیں اور بسنتر سے ملحقہ نشیبی دیہات میں پانی داخل ہوگیا۔
منڈی بہاء الدین میں بارش سے سیکڑوں ایکڑ پر کھڑی دھان اور چارے کی فصلیں تباہ ہونے کا خدشہ ہے۔
دوسری جانب دریائے چناب میں نچلے سے درمیانے درجے کا ریلا گزرنے کا خطرہ ہے، تریموں بیراج پر پانی کی سطح بلند ہونے لگی، سرگودھا میں طالب والا کے مقام پر اکتالیس دیہات متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔