چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی جانب سے نئے چینی سال کی مبارکباد WhatsAppFacebookTwitter 0 17 February, 2026 سب نیوز

اسلام آباد ( آئی پی ایس) چیئرمین سینیٹ پاکستان، سید یوسف رضا گیلانی نے نئے چینی سال کی آمد کے موقع پر عوامی جمہوریہ چین کی حکومت، قیادت اور عوام کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔

اپنے تہنیتی پیغام میں چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ نیا چینی سال خوشی، امن، ترقی اور خوشحالی کی نوید لے کر آتا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ سال چین کے عوام کے لیے کامیابیوں، استحکام اور مزید پیش رفت کا باعث بنے گا۔ سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان اور چین کے درمیان دیرینہ، مثالی اور آہنی دوستی کو دونوں ممالک کے عوام کے لیے باعثِ فخر قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات باہمی اعتماد، احترام اور تعاون پر مبنی ہیں، جو وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔

چیئرمین سینیٹ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان، چین کے ساتھ پارلیمانی روابط سمیت ہر سطح پر تعاون کے فروغ کے لیے پُرعزم ہے اور دونوں ممالک کی شراکت داری خطے میں امن و خوشحالی کے لیے کلیدی کردار ادا کرتی رہے گی۔ انہوں نے نئے چینی سال کے موقع پر چین کے عوام کے لیے نیک تمناؤں، صحت، خوشی اور ترقی کی دعا کی۔

***********

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرمحمد صادق خان کی روسی سفیر البرٹ خوریف سے ملاقات، افغانستان اور علاقائی سلامتی پر غور محمد صادق خان کی روسی سفیر البرٹ خوریف سے ملاقات، افغانستان اور علاقائی سلامتی پر غور باجوڑ: سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ، 12 خوارج ہلاک،11 اہلکار شہید قتل کی کوشش سمیت دیگر 5 مقدمات میں عمران خان کو گرفتار کرنے سے روک دیا گیا سیاست میں ایسا ہوتا ہے، برداشت نہیں کرسکتے تو مدر ٹریسا یا کرکٹ کے گاڈ بن جاتے: صدر زرداری کی پھر عمران پر تنقید موٹرویز اور سڑکوں کی بندش کے خلاف مسلم لیگ (ق) کی پشاور ہائیکورٹ میں رٹ دائر پی این ایس خیبر کا جدہ اسلامک پورٹ میں تاریخی خیرسگالی دورہ TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2026, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: سید یوسف رضا گیلانی چیئرمین سینیٹ نئے چینی سال

پڑھیں:

حکومت نے یومیہ بنیادوں پر آج پھر عوام پر پیٹرول بم گرا دیا

اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 23 جولائی 2026ء ) وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان کردیا ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا ہے۔ پیٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔ جبکہ ڈیزل کی قیمت فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 62 پیسے اضافہ کر دیا گیا ہے، ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی۔

(جاری ہے)

نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 کے بعد ایک دن کیلئے ہوگا۔ یاد رہے وفاقی کابینہ نے پیٹرولیم مصنوعات کے لیے روزانہ قیمتوں کے تعین کا نیا نظام منظور کر لیا جس کے تحت اوگرا اب پیٹرول اور ڈیزل کی ایکس ڈپو قیمتیں روزانہ جاری کرے گا۔ پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں گزشتہ سات کاروباری دن کی اوسط عالمی قیمت کے مطابق ہوں گی، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا تعین عالمی مارکیٹ کے حساب سے کیا جائے گا۔ قیمتوں کے اعلان کے لیے وزیراعظم یا وفاقی حکومت کی پیشگی منظوری درکار نہیں ہوگی جبکہ اوگرا بغیر وزیراعظم یا حکومت کی منظوری کے قیمتوں کا اعلان کرے گا۔

متعلقہ مضامین

  • ٹرمپ کو ریلیف مل گیا؛ امریکی سینیٹ نے ایران جنگ ختم کرنے کی قرارداد مسترد کر دی
  • حکومت نے یومیہ بنیادوں پر آج پھر عوام پر پیٹرول بم گرا دیا
  • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز اضافہ
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • چینی سائنسدانوں کی اہم پیش رفت، نیند بڑھانے والا قدرتی مالیکیول دریافت
  • امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی
  • جدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیا
  • وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال
  • دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ اور خانکی کے بعد ہیڈ قادرآباد پر بھی اونچے درجے کا سیلا ب آ گیا
  • مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا