ورلڈکپ کا سیمی فائنل نہیں بلکہ فائنل کھیل کے جائیں گے: شاداب خان
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2026 GMT
قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان نے کہا ہےکہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا سیمی فائنل نہیں بلکہ فائنل بھی کھیل کر جائیں گے۔شاداب خان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں ان سے صحافی نے سوال کیا کہ کیا آپ سیمی فائنل تک یہیں ہیں؟جواب میں شاداب نے کہا سیمی فائنل نہیں بلکہ ہم فائنل بھی کھیل کر جائیں گے۔واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں 61 رنز سے شکست ہوئی۔پاکستان ٹیم ورلڈکپ میں آخری گروپ میچ 18 فروری کو نمیبیا کے خلاف کھیلے گی اور یہ میچ ڈو اینڈ ڈائی کی صورت اختیار کرگیا ہے کیونکہ پاکستان کو سپر ایٹ مرحلے تک رسائی کے لیے نمیبیا سےمیچ جیتنا ضروری ہے۔پاکستان اور نمیبیا کا میچ بارش کی نذرہوجائے تب بھی پاکستان سپر ایٹ میں پہنچ جائےگا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: سیمی فائنل
پڑھیں:
دوسرا ون ڈے: آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کیلئے 232 رنز کا ہدف دے دیا
تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کے لیے 232 رنز کا ہدف دے دیا۔لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان کے کپتان شاہین آفریدی نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔مہمان ٹیم نے پہلےکھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹ پر 231 رنز اسکور کیے۔آسٹریلیا کی جانب سے کیمرون گرین 53، جوش انگلس 51 اور میٹ رنشا 43 رنز بنا کر نمایاں رہے۔پاکستان کی جانب سے کپتان شاہین آفریدی نے 3 جب کہ حارث رؤف ، عرفات منہاس اور ابرار احمد نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف پہلا ون ڈے جیتنے والی ٹیم کو ہی برقرار رکھا ہے۔خیال رہے کہ پہلے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو 5 وکٹ سے شکست دی تھی، تین ایک روزہ میچوں کی سیریز میں پاکستان کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔