کراچی پولیس نے اورنگی ٹاؤن میں جیولر شاپ کا صفایا کرنے والے ملزم کو 48 گھنٹے سے بھی کم وقت میں گرفتار کر لیا۔اورنگی ٹاؤن اقبال مارکیٹ میں نقب زن جیولری شاپ کی دیوار توڑ کر 606 تولا سونا اور 25 لاکھ روپے مالیت کے ہیرے لے اڑے تھے جس کا بھی اقبال ٹاؤن تھانے میں درج کیا گیا تھا۔جیولر ایوب خان نے پولیس کو بتایا تھا کہ 12 فروری کی شب دکان کے کاریگروں نے معمول کے مطابق جیولرشاپ بند کی تھی لیکن جب 14 فروری کی صبح دکان کھولی تو جیولری کے متعدد باکس خالی نکلے۔دکان مالک کا کہنا تھا مین گیٹ کے شٹر سے اندر جاکر دیکھا تو دکان کے عقبی حصے کی دیوار ٹوٹی ہوئی تھی، دکان کے اندر جیولری کا سامان چیک کیا تو کافی باکس خالی ملے، دکان کے پیچھے جا کردیکھا تو دکان کی دیوار ٹوٹی ہوئی تھی۔اس حوالے سے پولیس کا کہنا تھا مقدمے کے اندارج کے بعد بڑی نقب زنی کی واردات کی تفتیش شروع کر دی گئی ہے اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔اب اس حوالے سے وزیر داخلہ سندھ ضیا لنجار کا بیان سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے بتایا کہ پولیس نے 48 گھنٹوں کے اندر ملزم کو گرفتار کرکے سونا برآمد کر لیا۔وزیر داخلہ سندھ نے ایس ایس پی غربی طارق مستوئی اور ٹیم کو شاندار کارکردگی پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا پولیس نے پیشہ ورانہ مہارت سےکارروائی کرکے عوام کا اعتماد بحال کیا۔ضیا لنجار کا کہنا تھا حکومت سندھ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہرممکن اقدامات کر رہی ہے، جرائم کے خاتمے اور قیام امن کے لیے پولیس کی کاوشیں قابل ستائش ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: دکان کے

پڑھیں:

سونے کی قیمت میں نمایاں کمی

 عالمی اور مقامی مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی دیکھی گئی۔آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا ایک ہزار 800 روپے سستا ہوگیا، جس کے بعد سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 35 ہزار 636 روپے ہوگئی، اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں ایک ہزار 543 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 73 ہزار 487 روپے مقرر کی گئی ہے۔دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان دیکھا گیا، جہاں فی اونس سونا 18 ڈالر سستا ہونے کے بعد 4 ہزار 96 ڈالر پر آگیا۔ 

متعلقہ مضامین

  • کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے ہوگیا
  • سونے کی قیمت میں نمایاں کمی
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار
  • لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا