رواں سال کا پہلا سورج گرہن آج ہوگا، کون کون سے ممالک میں دیکھا جائے گا؟
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: دنیا بھر میں رواں سال کا پہلا سورج گرہن آج وقوع پذیر ہوگا۔ محکمہ موسمیات پاکستان کے مطابق یہ گرہن افریقا اور جنوبی امریکا کے بعض علاقوں میں دیکھا جا سکے گا، تاہم پاکستان میں اس کا مشاہدہ ممکن نہیں ہوگا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بحراوقیانوس، بحرالکاہل اور بحیرۂ ہند کے بعض حصوں میں جزوی سورج گرہن نظر آئے گا، جبکہ مکمل حلقہ نما منظر، جسے رنگ آف فائر کہا جاتا ہے، صرف انٹارکٹیکا میں دکھائی دے گا۔
ادارے کے مطابق سورج گرہن کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 2 بج کر 56 منٹ پر ہوگا، جبکہ شام 5 بج کر 12 منٹ پر یہ اپنے عروج پر پہنچے گا۔ گرہن کا اختتام شام 7 بج کر 28 منٹ پر متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ رواں سال مجموعی طور پر دو سورج گرہن اور دو چاند گرہن ہوں گے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
وفاقی بجٹ5جون کو پیش نہیں کیا جائے گا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی بجٹ5جون کو پیش نہیں کیا جائے گا۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ذرائع کاکہنا ہے کہ وفاقی بجٹ پیش کرنے کی نئی تاریخ کا تعین نہیں ہوسکا، وفاقی بجٹ 8یا 12جون کو پیش کئے جانے کا امکان ہے۔
قومی اقتصادی کونسل کا 3جون کو ہونے والا اجلاس ملتوی کردیا گیا، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیاگیا۔
یادرہے کہ اس سے قبل خیال کیا جارہا تھا کہ وفاقی بجٹ5جون کو پیش کیا جائے گا۔
مزید :